ETV Bharat / state

Delhi Police Opposes Bail Plea of Bulli Bai App Creator: دہلی پولیس نے نیرج کی ضمانت کی مخالفت کی

دہلی پولیس Delhi Police Opposes Bail Plea نے منگل کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں بلی بائی ایپ کے مبینہ ملزم نیرج بشنوئی کی ضمانت کی عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات بہت ابتدائی مرحلے میں ہیں، اس لیے انہیں ملزم سے مزید پوچھ گچھ کرنی ہے۔ Bail Plea of Bulli Bai App Creator

author img

By

Published : Jan 25, 2022, 6:22 PM IST

Delhi Police Opposes Bail Plea of Bulli Bai App Creator: دہلی پولیس نے نیرج کی ضمانت کی مخالفت کی
Delhi Police Opposes Bail Plea of Bulli Bai App Creator: دہلی پولیس نے نیرج کی ضمانت کی مخالفت کی

نئی دہلی: دہلی پولیس کی طرف سے پیش ہونے والے پبلک پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ عرفان احمد نے عرض کیا کہ ملزم کے ٹویٹر ہینڈل پر موجود مواد توہین آمیز تھا اور ملزم ایک مخصوص کمیونٹی کی خواتین کو نشانہ بنانے کے لیے "سلی" اور "بُلی" جیسے الفاظ استعمال کر رہا تھا۔ Bail Plea of Bulli Bai App Creator

انہوں نے مزید کہا کہ"اس معاملہ میں تفتیش جاری ہے اور اب تک صرف ایک ملزم ہی گرفتار کیا گیا ہے اور بھی ملزمین ہیں، جن کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔" Delhi Police Opposes Bail Plea of Bulli Bai App Creator

عرضی کا نوٹس لینے کے بعد، ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا نے مزید دلائل کے لیے معاملے کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی اور دہلی پولیس سے اس معاملے میں ایک نیا تفصیلی جواب داخل کرنے کو کہا۔ Bulli Bai App Creator Niraj Bishnoi

نیرج بشنوئی کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ ایل اوجھا نے عرض کیا کہ"ملزم ایک مشتبہ کے طور پر گرفتار کیا گیا تھا، یہ قابل ضمانت جرم ہے لیکن انکشاف کے دوران، ملزم پر آئی ٹی ایکٹ کی دفعات بھی لگائی گئیں۔ میرے مؤکل نے کوئی توہین آمیز زبان استعمال نہیں کی ہے۔" Bulli Bai App

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی آر میں دفعہ 153A لگائی گئی ہے جو کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے متعلق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکایت ایک فرد کی طرف سے ہے اور کوئی گروپ یا کمیونٹی نہیں ہے۔ Bulli Bai App Creator Niraj Bishnoi

نیرج بشنوئی، جسے گٹ ہب پر بُلّی بائی ایپ کا اہم سازشی اور تخلیق کار اور ایپ کا مرکزی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہولڈر بتایا جاتا ہے، کو دہلی پولیس کے خصوصی سیل کے انٹیلی جنس فیوژن اور اسٹریٹجک آپریشنز نے 5 جنوری 2022 کو آسام کے جورہاٹ سے یونٹ سے گرفتار کیا تھا۔ Bulli Bai App On Twitter

قبل ازیں، مجسٹریٹ کورٹ نے نیرج بشنوئی کی ضمانت Bulli Bai App Creator Niraj Bishnoi کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا تھا کہ ملزمین کے ذریعہ بنائی گئی اس ایپ پر توہین آمیز مواد اور خواتین کے خلاف ایک مہم چلائی تھی۔

چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ پنکج شرما نے کہا تھا کہ الزام کی نوعیت اور تحقیقات کے مرحلے کو دیکھتے ہوئے ضمانت دینے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ حقائق سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم نے بلی بائی ایپ بنائی تھی جہاں خواتین صحافیوں اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ Delhi Police Opposes Bail Plea of Bulli Bai App Creator

یہ بھی پڑھیں: Bulli Bai App Conspiracy: 'بلی بائی ایپ کیس میں گرفتاریوں کے پیچھے سازش کی بو آرہی ہے'

دہلی پولیس نے پہلے کہا تھا کہ پوچھ گچھ کے دوران نیرج بشنوئی نے انکشاف کیا کہ یہ ایپ نومبر 2021 میں تیار کی گئی تھی اور اسے 21 دسمبر کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا اور اس نے ایپ کے بارے میں بات کرنے کے لیے ایک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا تھا۔ Delhi Police Opposes Bail Plea of Bulli Bai App Creator

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.