دہلی: منگل کو ہائی کورٹ Delhi High Court میں تبلیغی جماعت معاملے Tablighi Jamaat Case پر سنوائی کے دوران دہلی پولیس نے منگل کو چاندنی محل علاقے کے ان رہائشیوں کے خلاف ایف آئی آر منسوخ کرنے کی درخواستوں کی مخالفت کی جنہوں نے مارچ 2020 میں تبلیغی جماعت کے غیر ملکی مہمانوں کی میزبانی FIR against Tablighi Jamaat Hosts کی تھی۔
دہلی پولیس نے ہائی کورٹ میں اپنا موقف Delhi Police on Tablighi Jamaat پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پروگرام کے ان شرکا کو پناہ دی جنہوں نے اس وقت کورونا کی روک تھام کے لیے نافذ احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظام الدین مرکز سے سفر کیا۔
ملزمین کی طرف سے فوجداری کارروائی کو خارج کرنے کے لیے داخل درخواستوں کے جواب میں اسٹیٹس رپورٹ میں دہلی پولیس نے کہا کہ 26 مارچ 2020 سے 31 مارچ 2020 کے درمیان نظام الدین مرکز میں مقیم شرکا کو 1 اپریل 2020 کو دہلی کے چاندنی محل علاقے میں موجود پایا گیا۔
دہلی پولیس نے کہا کہ ایف آئی آر کے موجودہ سیٹ میں شامل ملزمان نے نقل و حرکت پر پابندی کے باوجود جماعت کے شرکا کو قبول کیا اور انہیں جگہ دی۔
مزید پڑھیں:
- Tablighi Jamaat Case: غیرملکی تبلیغی جماعت معاملہ میں ہائی کورٹ کی دہلی پولیس کو پھٹکار
- دہلی ہائی کورٹ کی تبلیغی جماعت معاملے پر دہلی پولیس کو نوٹس
درخواست گزاروں کے وکیل ایڈوکیٹ آشیما منڈلا نے جسٹس مکتا گپتا کو بتایا کہ پولیس کا موقف متضاد ہے۔ جج نے درخواست گزاروں کو پولیس کی اسٹیٹس رپورٹ پر جواب داخل کرنے کا وقت دیا۔ معاملے کی اگلی سماعت 28 فروری کو ہوگی۔