ETV Bharat / state

دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹبل ناصرحسین نے ریکارڈ بنایا - ایک سال میں 80 مجرم کو پکڑںے کا ہدف

وقت سے پہلے ترقی کے لیےایک سال کے اندر80 مجرموں کو پکڑنے کا ہدف ہوتا ہے۔ان میں 40 گھناؤنے اور 40 دیگر جرائم میں ملوث بدمعاشوں کو گرفتار کرنے کا ہدف ہوتا ہے،جسے ناصر حسین نے وقت سے پہلے ہی پورا کرلیا۔

دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹبل ناصرحسین نے ریکارڈ بنایا

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 4:08 AM IST

دہلی پولیس کے ہیڈکانسٹبل ناصر حسین نے ایک سال کے اندر 83 مفرور بدمعاشوں کو گرفتار کرکے ریکارڈ بنایا جس کے لئے انہیں وقت سے پہلے ترقی دے کر اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی ) بنایا جائے گا۔

جنوبی مشرقی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس آر پی مینا نے جمعرات کو بتایا کہ بدر پور پولیس اسٹیشن میں تعینات ناصر حسین نے ایک سال کے اندر 83 مفرور مجرموں کو گرفتار کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

ڈی سی پی نے کہا کہ وقت سے پہلے ترقی (آوٹ آف ٹرن پرموشن) کے لئے ایک سال کے اندر 80 مجرموں کو پکڑنے کا ہدف ہوتا ہے۔ان میں 40 گھناؤنے اور 40 دیگر جرائم میں ملوث بدمعاشوں کو گرفتار کرنے کا ہدف ہوتا ہے۔جسے ناصر حسین نے وقت سے پہلے ہی پورا کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ ہیڈکانسٹبل ناصر کو مفرور بدمعاشوں کا پتہ لگاکر انہیں گرفتار کرنے کا ہدف دیا گیا تھا۔ ناصر نے اس کے لئے کافی محنت کی اور بدمعاشوں کا پتہ لگایا۔ آخرکار دس نومبر کو انہوں نے اترپردیش کے شہر متھورا سے دو بدمعاشوں انور اور جاوید کو گرفتار کرکے اپنا ہدف حاصل کرلیا۔ دونوں کو دہلی کی ساکیت کورٹ نے مفرور قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہدف پورا ہونے کے ساتھ ہی وقت سے پہلے انہیں پرموشن دے کر اے ایس آئی بنانے کے لئے پولیس ہیڈکوارٹر میں تجویزبھیجی جائے گی۔

ہیڈ کانسٹیبل ناصر نے بتایاکہ انہوں نے دن رات کی سخت محنت کرکے اپنے ہدف کو حاصل کیا ہے۔ کورونا وبا کے دوران بھی وہ مسلسل کام کرتے رہے۔ سبھی 83 مجرمین کو انہوں نے دہلی، ہریانہ ، راجستھان اور اترپردیش کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر صحت ستیندر جین کےہاتھوں جیون سیوا ایپ کا افتتاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.