ETV Bharat / state

دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کی کورونا سے موت - Delhi Police head Constable

دارالحکومت دہلی کے مغربی وہار تھانے میں تعینات ایک ہیڈ کانسٹیبل کی کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔

دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کی کورونا سے موت

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 1:39 PM IST

پولیس کے مطابق جگر سے متعلق دقت کی وجہ سے ہیڈ کانسٹیبل کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں 25 جون کو ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی۔ منگل کو انہوں نے آخری سانس لی۔

یوگیندر تقریبا 15 برس قبل دہلی پولیس میں بھرتی ہوئے تھے، تب سے مختلف جگہوں پر ان کی تعیناتی ہوئی۔ وہ ہریانہ کے مہندر گڑھ کے رہائشی تھے اور یہاں کے مغربی وہار پولیس کوارٹرز میں کنبہ کے ساتھ رہ رہے تھے۔ ان کی موت سے پورا محکمہ پولیس حیران ہے۔ منگل کے روز یوگیندر کی آخری رسومات بھی ادا کی گئیں۔

دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کی کورونا سے موت

واضح رہے کہ کورونا سے دہلی پولیس کے اب تک 10 جوانوں کی موت ہوچکی ہے۔ تقریباً 2000 پولیس اہلکار متاثر پائے گئے جن میں سے 1300 ٹھیک ہوچکے ہیں۔دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 50 افراد کی موت ہوگئی اور متاثر ہوئے افراد کی کل تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.