قومی دارالحکومت دہلی میں دہلی پولیس کے 37 برس کے کانسٹبل سریندر نے مالویہ نگر میں پی ٹی ایس کالونی میں اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
جنوبی دہلی کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کل رات 11.26 بجے مالویہ نگر پولیس سٹیشن کو پی سی آر کے ذریعہ خود کشی کے بارے میں اطلاع ملی۔
واضح رہے کہ سریندر وسطی ضلع میں تعینات تھے اور وہ گزشتہ رات دس بجے کے قریب ڈیوٹی سے گھر واپس آئے تھے اور کچھ ہی دیر بعد انہیں پھانسی کے پھندے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔
لوگوں سے پھندے سے انہیں اتار کر فوری طور پر میکس ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
انہوں نے بتایا کہ فی الحال خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے، تاہم جائے واردار سے بھی کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔
وہیں دوسری جانب لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، اور دہلی پولیس کیس درج کرکے خود کشی کی تحقیقات کررہی ہے۔