ETV Bharat / state

دہلی میں دو مشتبہ عسکریت پسند گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار شدہ عسکریت پسندوں کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے۔

دہلی میں دو مشتبہ عسکریت پسند گرفتار
دہلی میں دو مشتبہ عسکریت پسند گرفتار
author img

By

Published : Nov 17, 2020, 9:01 AM IST

Updated : Nov 17, 2020, 12:02 PM IST

دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے پیر کو پاکستان میں قائم شدت پسند تنظیم جیش محمد سے تعلق رکھنے والے دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا۔

دہلی میں دو مشتبہ عسکریت پسند گرفتار

دہلی پولیس کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دیر رات ملیینیم پارک سرائے کالے خان کے قریب ناکہ لگایا اور اس دوران دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت عبدالطیف (22) اور اشرف کھٹانہ (20) کے نام سے ہوئی ہے جو جموں و کشمیر میں بارہمولہ اور کپواڑہ کے رہائشی ہیں۔

پولیس نے ان کے قبضے سے دو پستول اور 10 زندہ کارتوس برآمد کیے ہیں ۔اطلاع ملنے پر قومی دارالحکومت کے سری کالے خان کے قریب 10 بجکر 15 منٹ پر ناکہ لگایا گیا تھا۔

اس سے قبل اگست میں دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے قومی دارالحکومت میں ایک بڑے شدت پسندانہ حملے کو روکنے کے لئے فائرنگ کے ایک مختصر تبادلے کے بعد آئی ایس آئی ایس کے سرگرم کارکن یوسف خان کو گرفتار کیا تھا۔

Last Updated : Nov 17, 2020, 12:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.