ETV Bharat / state

دیپ سدھو اور تین دیگر افراد پر ایک لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان - لال قلعہ میں جھنڈا

دہلی پولیس نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہوئے تشدد کے معاملے میں اداکار دیپ سدھو اور تین دیگر کے بارے میں اطلاع دینے پر ایک لاکھ روپئے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

دیپ سدھو اور تین دیگر افراد پر ایک لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 10:58 PM IST

دہلی پولیس کے ایک افسرنے بدھ کے روز بتایا کہ 'لال قلعہ میں جھنڈا لہرانے یا اس حرکت میں ملوث ہونے کے معاملہ میں سدھو، جگراج سنگھ، گرجوت سنگھ اور گرجنت سنگھ پر ایک لاکھ روپئے کے نقد انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔'

پولیس نے بتایا کہ 'ان کی شناخت سی سی ٹی وی اور ویڈیوکلپس کی بنیاد پر کی گئی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مبینہ طور پر مظاہرین کو اشتعال دلانے پر بوٹا سنگھ، سکھدیو سنگھ، جگبیر سنگھ اور اقبال سنگھ پر 50، 50 ہزار روپئے کے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔'

واضح رہے کہ مرکز کے تین زرعی قوانین کو واپس لینے کے کسان تنظیموں کے مطالبے کی حمایت میں 26 جنوری کو کسانوں نے ٹریکٹر پریڈ نکالی تھی اور اس دوران کسانوں اور پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی قوانین کو واپس لے حکومت: غلام نبی آزاد

اس دوران کچھ مظاہرین لال قلعہ تک پہنچ گئے تھے اور انہوں نے وہاں فصیل پر کسانوں کے جھنڈے اور ایک مذہبی جھنڈا لہرا دیا تھا۔ ٹریکٹر ریلی کے دوران ہوئے تشدد میں ابھی تک 44 ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں اور 122 لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.