دارالحکومت دہلی سمیت پورے ملک میں شہریت ترمیمی قانون، این آرسی اور این آر پی کے خلاف پر زور احتجاج جاری ہے۔
وہیں دہلی میں واقع ترکمان گیٹ پر گذشتہ شب تقریباً 70 خواتین شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہی تھیں، جسے پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں منتشر کردیا۔
مزید پڑھیں:سی اے اے مخالف مظاہرے دیکھ کر امید بندھتی ہے: سوارا بھاسکر
یہ سارا واقعہ اس شب کے آخری پہر میں پیش آیا، جب ای ٹی وی بھارت کا نمائندہ موقع واردات پر پہنچا تو پولیس مظاہرین کو وہاں سے ہٹانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔
اس دوران پولیس نے 15 مرد و خواتین کو حراست میں لیا، لیکن کچھ دور لے جاکر انہیں چھوڑ دیا گیا۔
ای ٹی وی بھارت نے مظاہرین سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کیمرے پر کچھ بھی بولنے سے انکار کردیا۔ تاہم یہ ضرور بتایا کہ ان کے ساتھ پولیس نے مار پیٹ کی ہے۔