ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن پر عوام کا ردعمل

ملک میں پھلی ہوئی مہلک وبا کوروناوائرس سے تحفظ کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دیڑھ مہینے گزرنے کے بعد آخر عوام کا کیا کہنا ہے آیئے جانتے ہیں۔

ملک میں پھلی ہوئی مہلک وبا کوروناوائرس سے تحفظ کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دیڑھ مہینے گزرنے کے بعد آخر عوام کا کیا کہنا ہے

author img

By

Published : May 7, 2020, 8:23 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سمیت پورے ملک میں گزشتہ 45 روز سے جاری لاک ڈاؤن سے اب دہلی کی عوام پریشان ہے، ان کا کہنا ہے کہ نہ تو اب ان کے پاس کھانے کے لیے معقول انتظام ہے اور نہ ہی حکومتی سطح پر ان کی امداد کی جا رہی ہے۔

لاک ڈاؤن پر عوام کا ردعمل

واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح پر کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا، جس کو اب 45 روز گزر چکے ہیں۔

دارالحکومت دہلی میں جاری لاک ڈاؤن کے آج 45 روز مکمّل ہوگئے ہیں، اسی سے متعلق آج ای ٹی وی بھارت نے پرانی دہلی کے سوئی والان علاقے میں لوگوں سے بات کی اور ان سے لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد ہورہی دشواریوں سے متعلق دریافت کیا۔

بین الاقوامی سطح پر کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا، جس کو اب 45 روز گزر چکے ہیں

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی افراد نے بتایا کہ جب پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا تو اس وقت جو غریب طبقہ ہے اس کے لیے حکومت نے اپنے خزانے کھول دیے تھے، تاہم اب 45 روز گزر جانے کے بعد متوسط طبقہ بھی معاشی بحران سے دوچار ہیں۔

مقامی باشندوں کی شکایت ہے کہ حکومت کی جانب سے فرمان جاری کیا گیا تھا کہ تمام ملازمین کی تنخواہیں نہیں روکی جانی چاہیے اور کرایہ داروں سے زبردستی کرایہ وصول نہ کیا جائے، لیکن ایسا نہیں ہوا، کیوں کہ ان کے تمام اخراجات اسی کرایے سے پورے ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.