شمال مغربی دہلی کے شری کرشنا گوشالا بوانہ میں پرویش سولنکی نے 8،800 کلوگرام کی ہارویسٹر مشین کو کھینچ کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
پروین سولنکی اس سے پہلے بھی دنیا کے کئی ممالک میں اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کر چکے ہیں۔
بین الاقوامی مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت کر متعدد بار بھارت کا ترنگا لہرانے والے پروین سولنکی نے بتایا 'بہت جلد ریل انجن اور ہوائی جہازوں کو کھینچ کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرواؤں گا'۔
یہ بھی پڑھیے
یو ایس اوپن گرینڈ سلیم پر نیومی اوساکا کا قبضہ
آئی پی ایل میں شامل ہونے والے پہلے امریکی کرکٹر
ایل پی ایل کی نیلامی میں نظر آئیں گے شاہد آفریدی، مناف پٹیل جیسے بڑے نام
انہوں کہا 'ہمارے یہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ حکومت سے درخواست ہے کہ ہمارے جیسے بہت سے گلی محلوں میں موجود ٹیلنٹ کو تلاش کر کے ان کو تر بیت دی جائے، جو یقیناً ملک کو اولمپک یا دیگر مقابلوں میں میڈل دلانے کا جذبہ رکھتے ہیں۔