دہلی میں بڑی تعداد میں کورونا مریض گھر میں ہی خود ساختہ علیحدگی اختیار کیے ہوئےہیں۔ان میں سے متعدد لوگوں کی یہ مسئلہ درپیش تھا کہ وہ انفیکشن کے ساتھ اپنے گھر پر کیسے رہیں کیونکہ انہیں اپنے گھر کے دیگر افراد میں اس وائرس کے منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔اس سے متعلق شکایات کے پیش نظر دہلی حکومت نے 10 پرائیوٹ ہوٹلوں کا انتظام کیا تھا، تاکہ گھر میں قرنطینہ میں رہ رہے مریض ان ہوٹلوں میں رہ سکیں۔
دہلی حکومت نے جن 10 ہوٹلوں میں ان سہولت کا انتظام کیا تھا، ان میں سے دو ہوٹلوں کو اس فہرست سے باہر کردیا گیا ہے۔نیو فرینڈ کالونی میں واقع ہوٹل سوریا اور ساکیت ڈسٹرکٹ سینٹر میں واقع ہوٹل شیرٹن میں آئیسولیشن کی سہولت نہیں فراہم کی جائے گا۔اس کے علاوہ باقی آٹھ ہوٹل میں کورونا متاثر مریض رہ سکتے ہیں۔ان میں ائیروسیٹی کے چار ہوٹل ہالی ڈے ان، ہوٹل پرائیڈ پلازہ، ایلافٹ ہوٹل اور آئی بی ایس ہوٹل شامل ہیں۔
اس کے علاوہ دوارکاہ کے دو ہوٹل آئی ٹی سی ویلکم اور تاج ویونتا میں بھی یہ سہولت برقرار رہے گی۔آئسولیشن والے ہوٹل کی اس فہرست میں ہوٹل لی میریڈین اور جے ڈبلیو میرئیٹ جیسے دو پریمیم ہوٹل بھی شامل ہیں۔یہ سبھی ہوٹل پیڈ قرنطینہ کی سہولیات فراہم کریں گے
واضح رہے کہ ہوٹل سوریا اور ہوٹل شیریٹن کو اب کورونا مریضوں کے علاج کے لیے دو پرائیوٹ اسپتالوں کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے، اس لیے یہاں سے پیڈ آئسولیشن کی سہولیات کو ہٹانا پڑا۔