لیکن نوراتری کے اس تہوار پر دارالحکومت دہلی سے حیرت میں ڈالنے والی خبر آ رہی ہے۔ جہاں نوراتری کے دوسرے دن کوٹو کا آٹا (ایک خاص قسم کا آٹا جس سے پرساد بنایا جاتا ہے) کھانے کے بعد تقریباً 500 سے 600 افراد بیمار ہوگئے ہیں۔ جنہیں قریبی اسپتالوں میں داخل کروادیا گیا ہے۔

خبروں کے مطابق دارالحکومت کے جنوبی دہلی علاقے میں نوراتری کے دوسرے دن بہت سارے لوگ کوٹو آٹے کی روٹی کھانے کے بعد بے ہوش ہوگئے ہیں، مشرقی دہلی میں پیٹ میں درد سے پریشان، الٹی ہونے کے بعد 400 سے 500 افراد کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ جس میں متاثرین کو چکر آنے اور کپکپی طاری ہونے جیسی شکایت موصول ہورہی ہے۔ تازہ ترین کیس جو جنوبی دہلی کے کلیان پوری، کھچڑی پوری اور ترلوک پوری علاقوں کا بتایا جارہا ہے، جہاں کوٹو کا آٹا کھانے کی وجہ سے بہت سے لوگ بیمار ہوگئے۔
اسی دوران جنوبی علاقے مہرولی میں کوٹو کا آٹا کھانے کے بعد ایک ہی کنبہ کے 6 افراد بیہوش ہوگئے اور انہیں قریبی اسپتال میں ایمبولینس کے ذریعہ منتقل کردیا گیا ہے، فی الحال انتظامیہ میں بھی اس معاملے کے روشنی میں آنے کے سبب ہلچل مچی ہوئی ہے نوراتری ، عہدیداروں کے مطابق ابھی تک اس کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے کہ یہ لوگ کیسے بیمار ہوگئے ہیں، لیکن کہا جارہا ہے کہ وہ کوٹو کا آٹا کھانے کی وجہ سے بیمار ہوگئے ہیں۔