ETV Bharat / state

Delhi Murder Case نابالغ لڑکی کے قتل کا ملزم ساحل دو روزہ پولیس ریمانڈ پر - شاہ آباد ڈیری

دہلی میں ایک نابالغ لڑکی کے قتل کے ملزم ساحل پر اب کارروائی تیز ہو گئی ہے۔ منگل کو روہنی عدالت نے ساحل کو دو دن کے لیے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 30, 2023, 12:58 PM IST

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے شاہ آباد ڈیری علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ساحل خان کو روہنی عدالت نے 2 دن کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ ملزم کو دہلی پولیس نے اتر پردیش کے بلند شہر ضلع میں اس کی بوا کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ عدالت میں پیش کرنے کے بعد پولیس نے ملزم کے 7 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے صرف 2 روزہ ریمانڈ کی اجازت دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں استعمال ہونے والا چاقو برآمد کرنے کے لیے اسے ریمانڈ پر لینا ضروری تھا۔ پولیس نے عدالت میں استدلال کیا تھا کہ ملزم سے بہت سے سوالوں کے جواب ملنا باقی ہیں، جیسے کہ اس واقعے کی وجہ کیا ہے اس کے ساتھ اس واقعے میں کوئی اور بھی ملوث تھا۔ اس کے علاوہ نابالغ لڑکی پر حملہ کرنے کے لیے اس کے پاس چاقو کہاں سے آیا؟ اہم بات یہ ہے کہ اتوار کی رات ساحل نے ایک 16 سالہ لڑکی کو چاقو مار کر قتل کر دیا تھا۔ اس دوران ملزم نے بے رحمی سے لڑکی پر چاقو سے کئی بار حملہ کیا تھا۔

بتایا گیا کہ ملزم نے لڑکی کو صرف اس لیے قتل کیا کہ لڑکی نے اس سے بات کرنا بند کر دی تھی۔ وہ 3 سال سے لڑکی سے بات کر رہا تھا۔ لیکن جب لڑکی نے اس سے بات کرنا بند کر دی تو ملزم نے اسے قتل کر دیا۔ جرم کرنے کے بعد ساحل اپنا موبائل گھر پر چھوڑ کر بلند شہر میں اپنی بوا کے گھر چلا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ بس سے بلند شہر گیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر اس کی لوکیشن ٹریس کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ نابالغ لڑکی کے گھر والے گھر کو تالا لگا کر کہیں چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Brutal Murder in Delhi دہلی کے شاہ آباد ڈیری علاقے میں لڑکی کا وحشیانہ قتل، ملزم گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.