دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں ممبران کی خالی نشستوں کی تکمیل کے نوٹیفکیشن کے بعد آج پرنسپل سیکرٹری ریونیو حکومت دہلی سنجیو کھیروار کی صدارت میں چیئرمین منتخب کرنے کے لئے آن لائن کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
اس میٹنگ میں ورچوئل کانفرنسنگ کے ذریعہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ممبران سنجے سنگھ (رکن پارلیمان ) عبدالرحمن (رکن اسمبلی) حاجی محمد یونس رکن اسمبلی) عبد الواجد خان (کونسلر ) سید شاداب حسین رضوی اشرفی (اسلامی اسکالر) اور مختار احمد (سماجی کارکن) دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان ڈپٹی کمشنر ریونیو ہنسراج سمیت دیگر اسرکردہ افراد بھی مذکورہ میٹنگ میں شریک تھے ۔
اس میٹنگ میں پرنسپل سیکریٹری ریونیو سنجیو کھیروار نے چیئرمین نے نام پیش کرنے کی درخواست کی ۔ رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے مختار احمد کا نام پیش کیا۔ اور سید شاداب حسین رضوی اشرفی نے ان کی تائید کی۔ جس کے بعد تمام ممبران نے ان کی تائید کی ۔جے کے بعد اتفاق رائے سے مختار احمد کو بلامقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سے بات چیت میں مختار احمد نے کہا کہ وہ اپنی جانب سے بہتر کام کرنے کی کوشش کر ینگے ۔ اور چیئر مین عہدے کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ۔انہوں نے مزید کہاکہ جس اعتماد اور امید کے ساتھ انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس امید پر کھرا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے ۔انہوں نے تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا ۔
واضح رہے کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئر مین کا انتخاب3 برس کے لیے ہوتی ہے۔ اس لحاظ سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ مختار احمد کو ایک برس کے لیے ہی چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔