ETV Bharat / state

کالج میں لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی، انتظامیہ خاموش - گارگی کالج

قومی دارالحکومت دہلی میں واقع لڑکیوں کے 'گارگی کالج' میں گزشتہ روز لڑکوں کے ایک گروہ نے زبردستی داخل ہو کر لڑکیوں سے بدتمیزی کی تھی جس کی شکایت انتظامیہ سے کی گئی لیکن اب تک انتظامیہ نے کوئی کاروائی نہیں کی۔

کالج میں لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی
کالج میں لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی
author img

By

Published : Feb 9, 2020, 5:31 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:45 PM IST

دہلی میں لڑکیوں کے کالج میں گزشتہ روز لڑکوں کا ایک گروہ جئے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے داخل ہوا اور طالبات کے ساتھ بدتمیزی کی، لیکن کالج انتظامیہ نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی کاروائی نہیں کی۔

کالج گرلز کے ساتھ بدتمیزی، انتظامیہ خاموش، ویڈیو

طالبات نے اس کی شکایت انتظامیہ سے کی تھی لیکن مذکورہ لڑکوں کا گروہ ایک خاص سیاسی پارٹی سے وابستہ ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ بھی خاموش ہے۔

ایک طالبہ نے ایک ٹی وی بھارت کو بتایا کہ '6 فروری کو ہمارے یہاں فیسٹ تھا، جہاں لڑکوں کو بغیر دعوت نامے کے داخلے کی اجازت نہیں تھی، لیکن دیر شام ایک گروپ نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ 'کالج کیمپس میں بغیر آئی کارڈ کے داخلے پر پابندی ہے تو پھر لڑکوں کا گروہ کیمپس میں داخل کیسے ہوا۔

طالبہ نے بتایا کہ 'سارے لڑکے شراب کے نشے میں تھے، اور اس دوران انہوں نے لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جبکہ نازیبا حرکتیں بھی کیں اور گندی گندی گالیاں دے رہے تھے نیز سی اے اے کی حمایت میں نعرے بھی لگارہے تھے۔

طالبات نے یہ انکشاف بھی کیا کہ 'اس گروپ میں نوجوان لڑکوں کی تعداد تھی جنہوں نے لڑکیوں کے ساتھ نازیبا حرکتیں کیں۔

طالبات کے مطابق فیسٹ کے دن لڑکیاں سج سنور کر آتی ہیں اسی لیے لڑکوں کا گروپ انہیں فاحشہ کہہ رہا تھا۔

طالبات نے مزید الزام عائد کیا کہ 'اس کی شکایت انتظامیہ سے کی گئی لیکن انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کسی بھی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی، جس کے بعد کچھ لڑکیوں نے بلاگ کے ذریعے از خود یہ معاملہ عوام کے روبرو کیا۔

اس کے علاوہ طالبات نے اعلان کیا ہے کہ وہ 10 فروری کو ایک احتجاجی مظاہرہ کریں گی۔

اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کالج انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہو سکا۔

Intro:Body:

لڑکیوں کے کالج پر "سی اے اے حامیوں" کا حملہ

لڑکیوں کے لئے تعلیمی ادارہ گارگی کالج میں فیسٹ کے دن ایک گروہ نے دروازہ توڑا، لڑکیوں سے بدتمیزی کی، جے شری رام کے نعرے لگائے، یہ واقعہ 6 فروری کا ہے، طالبات نے اس کی شکایت انتظامیہ سے کی مگر بدمعاشوں کے ایک خاص پارٹی سے وابستگی کی وجہ سے انتظامیہ بھی خاموش ہے

ایک طالبہ نے ایک ٹی وی بھارت کو بتا یا کہ 6 فروری کو ہمارے یہاں فیسٹ تھا، جہاں لڑکوں کو آنے کی اجازت تھی، مگر اس کے لئے دعوت نامہ دکھانا ضروری ہوتا ہے، مگر دیر شام ایک گروپ نے دروازہ توڑ کر گھسنے کی کوشش اور سارے بدمعاش شراب کے نشے میں دھت تھے، حملہ کے دوران لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کیاگیا اور ان لوگوں نے بھدی حرکتیں بھی کیں۔ حملہ آور گندی گندی گالیاں دیرہے تھے، اور سی اے اے کی حمایت میں نعرے لگارہے تھے۔

طالبات نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان میں متوسط عمر کے لوگ بھی گھس آئے تھے، جنہوں نے لڑکیوں کو دبوچا اور گندی حرکتیں کیں۔ طالبات کے مطابق فیسٹ کے دن لڑکیاں سجتی سنورتی ہیں، جس پر حملہ آور گندی گندی باتیں کر رہے تھے اور فاحشہ کہہ رہے تھے۔

طالبات نے الزام لگایا ہے کہ اس کی شکایت انتظامیہ کو کی گئی مگر انتظامیہ کوئی کاروائی نہیں کررہا ہے، جس کے بعد کچھ لڑکیوں نے بلاگ لکھ کر خود اس معاملہ کو عوام کے سامنے کا فیصلہ کیا۔

اس کے علاوہ 10 فروری کو گارگی کالج میں ایک احتجاجی مظاہرہ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

اس تعلق سے کالج انتظامیہ میں کوئی بھی رابطہ میں نہیں ہے۔

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 6:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.