ETV Bharat / state

تبلیغی جماعت: اقلیتی کمیشن کا انکوائری کا اشارہ - Delhi State Minorities Commission

دہلی کے مرکز نظام الدین میں تبلیغی جماعت میں وائرس کے بریک آوٹ اور اس کے بعد ملک بھر میں اس کے نام پر ایک خاص طبقہ کو ہراساں اور پریشان کرنے کے طول پکڑتے معاملات کے مدنظر دہلی اقلیتی کمیشن نے اس پورے معاملہ میں انکوائری کا اشارہ دیا۔

اقلیتی کمیشن کا انکوائری کا اشارہ
اقلیتی کمیشن کا انکوائری کا اشارہ
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 6:01 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے دہلی اقلیتی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے کہا کہ تبلیغی جماعت کی کوتاہیوں سے کبھی ہم نے چشم پوشی نہیں کی، ہم نے ہمیشہ کہا کہ غلطی ان کی ہے، مگر ساتھ ساتھ حکومت کی بھی غلطیاں ہیں۔

ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے مزید کہا کہ اس تعلق سے جس طرح صرف تبلیغی جماعت کونشانہ بنایا گیا اور اس کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں کیا جانے گا اور جس طرح میڈیا میں بیانات آئے اس میں الگ سے جماعت کی تفصیلات دی گئی، اوراس طرح بتایا گیا کہ جیسے تبلیغی جماعت والے وائرس پھیلانا چاہتے ہیں۔

اقلیتی کمیشن کا انکوائری کا اشارہ

جو کہ بالکل غلط ہے، وہ بھی متاثرہیں اور وائرس کے شکار ہوئے ہیں، ان کی غلطی ہے اور اس کا محاسبہ ہونا چاہئے۔ لیکن سرکار کی بھی غلطی ہے، جس نے اس پر توجہ نہیں دی، وہاں پولیس موجود تھی، مگر حکومت نے اس پر ڈرامہ کیا۔

ڈاکٹر خان نے کہا کہ اس طرح کی افواہیں پھیلائی گئیں کہ مسلمان اس وائرس کو پھیلانا چاہتے تھے، اور اس طرح کا ماحول بنایا گیا کہ جس سے مسلمانو ں کو مورد الزام ٹھہرایا گیا۔ حالانکہ مسلمانوں کے خلاف ماحول بنانے کی کوشش کوئی نئی بات نہیں ہے، بلکہ ہمیشہ سے ایسا کیا جاتا ہے مگر ان کو نئے نئے مسائل ملتے رہتے ہیں۔

کانگریس کے سینئر لیڈر منیش تیواری کے اس دعوی؛ جس میں انہوں نے کہا کہ قومی دھارے کے مسلمانوں نے تبلیغی جماعت کی مذمت نہیں کی،کو خارج کیا اور کہا کہ ہم نے اس معاملہ میں تبلیغی جماعت کی غلطیوں کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ انہیں محاسبہ کے لیے بھی کہا۔

اقلیتی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ اس تعلق سے ایک انکوائری ہونی چاہئے، اس لیے ہمارا ارادہ ہے کہ ہم اس تعلق سے ایک تفصیلی انکوائری کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.