دہلی کے سنگم وہار علاقے میں واقع قبرستان میں داخل ہونے کے لیے محکمہ جنگلات کی جانب سے فی فرد دس روپے وصول کیے جارہے تھے۔
اس سلسلے میں جنوبی مشرقی دہلی کے سنگم وہار علاقے میں رہنے والے لوگوں نے دہلی اقلیتی کمیشن میں شکایت Notice to Forest Department in cemetery case درج کرائی تھی جس پر دہلی اقلیتی کمیشن نے کاrروائی کرتے ہوئے شعبہ جنگلات کو نوٹس جاری کیا ہے اور پوری رپورٹ مانگی ہے۔
اس معاملے میں دہلی اقلیتی کمیشن نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے 17 فروری 2022 کو پہلی شنوائی کی۔ جس کے بعد کمیشن نے شعبہ جنگلات کو ایک حکم نامہ جاری کیا اور کہا کہ جب تک اس معاملے کی سماعت جاری ہے تب تک شعبہ جنگلات قبرستان میں آنے والے لوگوں سے کوئی پیسہ وصول نہیں کرے گا۔

دوسری طرف سنگم وہار کمیٹی کے ذمہ دار محبوب سلمانی نے بتایا کہ انہوں نے لگاتار دہلی اقلیتی کمیشن میں شکایت کی ہے تاہم اب کی بار پہلی مرتبہ انکی شکایت پر کارروائی کی گئی Delhi Minority Commission issues notice to Forest Department ہے۔
محبوب سلمانی نے کہا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ قبرستان کی دیواربندی کرکے ایک طرف راستہ دے دیا جائے اس کے علاوہ جو بھی بنیادی سہولتیں ہیں وہ بھی فراہم کی جائیں۔
محبوب سلمانی نے بتایا کہ 10 مئی 2022 کو دہلی اقلیتی کمیشن میں اگلی شنوائی ہوگی۔ ہمیں دہلی اقلیتی کمیشن سے امید ہے کہ کمیشن قبرستان سے متعلق تمام پریشانیوں کا ازالہ کرے گا۔