نئی دہلی:دہلی کے بابر پور اسمبلی حلقہ کی ترقی کے سلسلے میں مختلف محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ میں مسٹر رائے نے کہا کہ کیجریوال حکومت بابرپور کی ہمہ جہت ترقی کے لئے پابند عہد ہے۔Delhi Minister gopal Rai Promise To Work Hard For Common People
انہوں نے کہا کہ جب سے دہلی میں اروند کیجریوال کی حکومت بنی ہے ہم لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔
وزیر ترقیات نے کہا کہ انہوں نے دہلی جل بورڈ کے عہدیداروں کو سخت ہدایات دی ہیں کہ وہ آنے والی گرمیوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ابھی سے ضروری کوششیں کریں اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جہاں دہلی کی کیجریوال حکومت ہر ماہ 20,000 لیٹر پانی مفت دے رہی ہے وہیں اس کے معیار کا بھی پورا خیال رکھا جا رہا ہے۔
مسٹر رائے نے کہا کہ محکمہ بجلی کے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے سسٹم کو اس طرح بنائیں کہ گرمی کے موسم میں علاقے میں بجلی کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور علاقہ کے لوگوں کو بجلی کی کوئی کمی نہ ہو۔
مزید پڑھیں:Muslim Political Council عام آدمی پارٹی دہلی کے مسلمانوں کو نظر انداز کر رہی ہے، مسلم پولیٹیکل کونسل
گوپال رائے نے مزید کہا کہ کارپوریشن کے عہدیداروں کو علاقے کے پارکوں کو خوبصورت بنانے کی ہدایت دی گئی ہے ساتھ ہی انہیں پارکوں کی دیکھ بھال کے لیے مناسب انتظامات کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔Delhi Minister gopal Rai Promise To Work Hard For Common People
یواین آئی