ETV Bharat / state

پٹرول، ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں غریبوں کی جان لے کر رہے گی : ایم آئی ایم

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 8:52 PM IST

دہلی میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر کلیم الحفیظ نے مسلسل بڑھتی مہنگائی پر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے زمانے میں ذرا سی مہنگائی پڑنے پر بی جے پی اور سنگھ کے لوگ سڑکوں پر اتر جاتے تھے لیکن خود کی دور اقتدار میں یہی لوگوں نے اپنے ہونٹ سیل لیے ہیں۔

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر کلیم الحفیظ

کل ہند مجلس اتحادالمسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کے بڑھتے دام غریبوں کی جان لے کر رہے گی۔ غریبی مٹانے اور اچھے دن لانے کا وعدہ کرنے والی سرکار غریبوں کو ہی مٹانے کے در پہ ہے، ابھی کورونا کی مار ختم بھی نہیں ہوئی کہ ملک میں مہنگائی کی مار پڑنے لگی ہے، کسی بھی حکومت کی نظر میں عوام کی کوئی حیثیت نہیں رہ گئی ہے، اپنے چند دوستوں کو فائدہ پہنچانے کی خاطر 135 کروڑ لوگوں کا گلا گھونٹا رہا ہے۔

دہلی میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر کلیم الحفیظ

انھوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے تمام اشیاء کی قیمتوں پر فرق پڑتا ہے۔ اس لیے ٹرانسپورٹ کا خرچ بڑھ جاتا ہے۔ ٹماٹر سے لے کر دالوں تک آسمان چھوتی قیمتوں کی ایک وجہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہی بی جے پی اور سنگھ کے لوگ کانگریس کے زمانے میں ذرا سی مہنگائی بڑھنے پر سڑکوں پر آ جاتے تھے۔ ایک مرتبہ تو اٹل بہاری واجپئی احتجاج درج کروانے کے لیے بیل گاڑی سے پارلیمنٹ پہنچے تھے۔ آج وہی لوگ 60 دن میں 35 بار قیمتیں بڑھنے پر بھی خاموش ہیں، مرکزی حکومت نے دراصل ملک کو ہندتوا کے نام پر سرمایہ داروں کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برادران وطن بھی جے شری رام سے پیٹ بھر رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ متحد ہو کر مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کریں۔ مجلس ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

مزید پڑھیں:دہلی کے سرکاری اسپتال میں کورونا ویریئنٹ کی جانچ ہوسکے گی: کیجریوال

صدر مجلس نے کہا کہ دو مہینوں میں 35 بار قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور کسی کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی ہے۔ اس بات کی بھی کوئی گارنٹی نہیں کہ یہ قیمت کہاں جا کر رکے گی۔ دہلی کی سرکار مفت بجلی، پانی اور گھر گھر راشن تقسیم کرنے کا ڈرامہ کر رہی ہے اسے چاہیے کہ وہ پٹرول و ڈیزل اور گیس پر سے ریاستی ٹیکس ختم کردے، ایسا کرنے سے ہی سب چیزوں کی قیمت آدھی ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ دہلی اور مرکزی سرکار دونوں ملا کر 55 فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہیں۔ ایک ہاتھ سے غریبوں کو مفت راشن دے کر ذلیل کیا جاتا ہے اور دوسری طرف ٹیکس بڑھا کر انہی سے وصول کر لیا جاتا ہے۔

صدر مجلس نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ مہنگائی کے خلاف اپنے آئینی حق کا استعمال کرتے ہوئے احتجاج کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.