ETV Bharat / state

دہلی میٹرو: خدمات 31 مارچ تک مکمل طور پر بند

ڈی ایم آر سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (عوامی رابطہ) انج دیال نے بتایاکہ 'کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے دلی میٹرو ریل خدمات کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ '

author img

By

Published : Mar 22, 2020, 4:42 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس 'کووڈ-19' کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر دلی میٹرو نے سبھی میٹرو خدمات کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کی جانب سے اتوار کو یہ اطلاع دی گئی۔

ڈی ایم آر سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (عوامی رابطہ) انج دیال نے بتایاکہ 'کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے دلی میٹرو ریل خدمات کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ '

یہ قدم لوگوں کے باہمی رابطے کو روکنے کے لئے سماجی دوری بنائے رکھنے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے تاکہ لوگوں کو گھر پر رہنے کے لئے بیدار کیا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ 'اس مدت کے دوران دلی میٹرو کو داخلی رکھ رکھاؤ کی خدمات کے لئے تیار رکھا جائے گا اور اس کی حفاظت سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کی طرف سے ہی کی جائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.