ETV Bharat / state

میٹرو اسٹیشنوں کے باہر لمبی قطاروں پر وضاحت

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 7:46 PM IST

ڈی ایم آر سی یومیہ 5100 ٹرین ٹرپس مکمل کر رہا ہے اور ان کا وقفہ ڈھائی منٹ سے لیکر پانچ منٹ کا ہے۔

Delhi Metro
دہلی میٹرو

دارالحکومت دہلی اور قومی دارالحکومت علاقہ میں میٹرو اسٹیشنوں کے باہر مسافروں کی لمبی قطاروں پر دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے وضاحت دی ہے کہ یہ کووڈ وبا پر جاری رہنما ہدایات، مسافروں کی جانچ اور صرف بیٹھ کر سفر کرنے کی اجازت کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔

ڈی ایم آرسی نے آ ج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس وقت کووڈ سے متعلق رہنما خطوط کی وجہ سے دہلی میٹر و کی مسافر وں کو لے جانے کی گنجائش صرف دس سے پندرہ فیصد رہ گئی ہے اور کسی بھی مسافر کو کھڑے ہوکر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے اور مسافروں کے لئے دو سیٹوں کے درمیان فاصلہ چھوڑنا بھی لازمی ہے۔ میٹرو اسٹیشنوں کے باہر مسافروں کی زیادہ بھیڑ کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بیشتر میٹرو استیشنوں کا ایک ایک داخلہ دروازہ ہی کھولا گیا ہے جس سے مسافروں کو تھرمل جانچ، ان کے سامان کی جانچ اور کووڈ سے متعلق سینی ٹائزیشن کی وجہ سے وقت لگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی اور ممبئی میں مختلف مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے

ڈی ایم آر سی یومیہ 5100 ٹرین ٹرپس مکمل کر رہا ہے اور ان کا وقفہ ڈھائی منٹ سے لیکر پانچ منٹ کا ہے اور یہ وقت کووڈ سے قبل بھی تھا۔ اس وقت میٹرو اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ چلائی جارہی ہے لیکن کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے مسافروں کو صرف بیٹھ کر سفر کرنے کی اجازت ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.