ETV Bharat / state

Eid-ul-Adha In Delhi دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس

author img

By

Published : Jun 28, 2023, 6:15 PM IST

دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس میں تنظیم کے جنرل سیکرٹری ارشاد قریشی نے کہا کہ اگر کسی کو اپنے گھر میں قربانی میں کسی طرح کی کوئی دقت یا پریشانی ہے تو وہ غازی پور میں واقع مذبح خانے میں ذبیحہ کا عمل انجام دے سکتا ہے۔

دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس

دہلی: عید الاضحی کے تہوار کی تیاریاں تقریبا مکمل ہونے کو ہیں۔ بازاروں میں بکروں کی خریداری زور شور سے کی جا رہی ہے۔ اسی دوران قربانی سے متعلق بھی مختلف سرکولر سامنے آ چکے ہیں۔ ایسے میں لوگوں کی پریشانی کو حل کرنے کے لیے ایم سی ڈی کی جانب سے قربانی کے لیے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسی سے متعلق آج قومی دارالحکومت دہلی کی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی قربانی کے لیے اپیل جاری کی گئی ہے۔

دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس میں تنظیم کے جنرل سیکرٹری ارشاد قریشی نے کہا کہ اگر کسی کو اپنے گھر میں قربانی میں کسی طرح کی کوئی دقت یا پریشانی ہے تو وہ غازی پور میں واقع مذبح خانے میں ذبیحہ کا عمل انجام دے سکتا ہے اور وہاں پر فی بکرے 128 روپے جبکہ فی بھینس کے لیے 882 روپے کٹائی کی رقم ادا کرکے اپنے فریضہ سے ادا ہو سکتا ہے۔

اس دوران انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ دہلی حکومت کی انتظامیہ بالخصوص ٹریفک پولیس اہلکاروں کو چاہیے کہ قربانی کے تینوں ایام میں قربانی کے جانوروں کی گاڑیوں اور گوشت لانے لے جانے والوں کو رعایت دی جائے انہیں کسی بھی طرح سے پریشان نہ کیا جائے۔ دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد حبیب قریشی نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کھلی جگہ میں قربانی قطعا نہ کریں۔ ساتھ ہی صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ دوسرے کے عقیدے کا احترام کریں، قربانی مسلمانوں کا اہم فریضہ ضرور ہے لیکن کسی کے جذبات کو مجروح کرنا بڑا گناہ ہے۔ اس بات پر خاص دھیان دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو گرافی اور فوٹو شوٹ وغیرہ سے بھی مسلمان اجتناب کریں، نیز گوشت کی تصاویر وغیرہ بھی شیئر نہ کریں۔ انہوں نے کھالوں کی کم ہوتی قیمتوں کے حوالے سے کہا کہ ضروری ہے کہ کھالوں کو مدرسوں میں دیا جائے اور انہیں ساتھ میں کچھ امداد کی شکل میں تعاون کیا جائے کیونکہ روس کی لیدر مارکیٹ ختم ہونے سے امپورٹ نہیں ہوتا ہے۔ اسی لئے کہ سالوں سے کھالوں کی قیمتوں میں کافی کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Eid al-Adha Guideline In Gujarat گجرات میں قربانی کے بعد جانوروں کی باقیات سرعام پھینکنے پر پابندی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.