ETV Bharat / state

Delhi Meat Merchant Association Demands : دہلی میں عارضی مذبح خانہ کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 6:09 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے اکلوتے مذبح خانے کو گذشتہ 30 تاریخ کو این جی ٹی کے آرڈر کے تحت بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد سے ہی نہ صرف گوشت کی تجارت کرنے والے افراد پریشان ہیں بلکہ دہلی کے 70 فیصد لوگ بھی گوشت کی قلت سے پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ Delhi Meat Merchant Association Demands for Reopen Slaughter House

Delhi Meat Merchant Association Demands
دہلی میں عارضی مذبح خانہ کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے نواب گنج میں دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ جب تک غازی پور میں واقع مذبح خانے کو نہیں کھولا جاتا تب تک ایم سی ڈی کمشنر اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے عارضی مذبح خانہ کھولنے کی اجازت دے تاکہ اس کاروبار سے منسلک افراد اپنے اہل خانہ کے لیے روزی روٹی کا بندوبست کر سکیں۔

نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے دہلی میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ارشد قریشی سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ غازی پور مذبح خانہ ایم سی ڈی کی کی وجہ سے بند ہوا ہے لیکن اس کا خمیازہ گوشت کے تاجروں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ مذبح خانے کے اندر صفائی کا کام ایم سی ڈی کی ذمہ داری ہے اگر مذبح خانے کے اندر صفائی نہیں ہوپاتی ہے یا وہ این جی ٹی کی گائیڈ لائنز کو پورا نہیں کر پاتا ہے تو اس کی ذمہ دار صرف اور صرف ایم سی ڈی ہے۔

وہیں ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ارشاد قریشی نے بتایا کہ اب تک اس معاملے کو لے کر دہلی کے لیفٹننٹ گورنر، دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین، ایم سی ڈی کے اسپیشل کمشنر، مرکزی وزیر راجنات سنگھ، ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن سمیت متعدد اداروں میں گہار لگا چکے ہیں لیکن ابھی تک کہیں سے بھی کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی: گوشت تاجروں کی وزیر اعظم سے مدد کی اپیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.