آج دہلی کے راملیلا میدان کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ 'میرا نام راہل ساورکر نہیں ہے کہ میں معافی مانگ لوں گا، میرا نام راہل گاندھی ہے۔' راہل گاندھی کے اس بیان پر دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
گاندھی کیسے ہوسکتے ہیں راہل
منوج تیواری نے کہا کہ ’راہل گاندھی سات جنم لیں’ تو بھی ساورکر جی کے پاؤں کی خاک نہیں ہو سکتے ہیں۔’ انہوں نے کہا کہ شاید وہ بھول گئے ہیں کے وہ رال گاندھی بھی نہیں, راہل خان ہیں یا پھر راہل نہرو ہیں۔ وہ راہل گاندھی کیسے ہوسکتے ہیں۔کیا ان کے والد گاندھی تھے ، یا ان کی والدہ گاندھی ہیں، یا ان کے دادا گاندھی تھے۔
راہل خان لکھنے میں شرم آتی ہے
منوج تیواری نے یہ بھی کہا کہ آپ کو راہل خان لکھنے میں شرم آتی ہے۔ صرف یہی نہیں ، منوج تیواری نے یہاں تک کہا کہ جو شخص قرض کا نام لے کرگھوم رہا ہو, وہ کیا سمجھ سکتا ہے کہ ساورکر کا مطلب کیا ہوتا ہے۔
غورطلب ہے کہ راہل گاندھی نے عصمت دری کے بڑھتے واقعات کو لیکر کہا تھا کہ یہ میک ان انڈیا کا نعرہ دے رہے تھے اور آج ریپ ان انڈیا ہو رہا ہے۔
گذشتہ روز راہل کے بیان پر پارلیمنٹ میں بھی کافی ہنگامہ ہوا تھا اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے ان سے معافی کا مطالبہ کیا تھا ، جس کے بعد آج راہل نے رام لیلا میدان میں خود کو گاندھی بتاتے ہوئے کہا کہ میں ساورکر نہیں ہوں۔