نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفی صدر رام ناتھ کووند کو سونپ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے استعفیٰ کے پیچھے ذاتی وجوہات بتائی ہیں۔ Delhi's LG Anil Baijal Resigns
31 دسمبر 2021 کو ان کے دور اقتدار کے 5 سال مکمل ہو چکے تھے۔ تاہم دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کی مدت کار طے نہیں ہے۔ واضح رہے کہ دہلی کی کیجریوال حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے درمیان کئی معاملات کو لے کر ٹکراؤ کی باتیں سامنے آتی رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایل جی نے دہلی حکومت کے وکلاء کے پینل کو خارج کردیا