ETV Bharat / state

دہلی کے بچوں نے کمال کردیا: کیجریوال

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج پریس کانفرنس کرکے پیر کو آئے سی بی ایس ای 12ویں امتحانات کے نتائج پر خوشی کا اظہار کیا۔

Delhi kids do great: Kejriwal
دہلی کے بچوں نے کمال کردیا: کیجریوال
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 6:51 PM IST

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے بچوں نے کمال کردیا۔ دہلی کے سرکاری اسکولوں کا نتیجہ 97.87 فیصد رہا جو اب تک کا سب سے بہترین ہے۔ نجی اسکولوں کا نتیجہ 93 فیصد کے قریب ہے۔

Delhi kids do great: Kejriwal
دہلی کے بچوں نے کمال کردیا: کیجریوال

کیجریوال نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت کے قیام کے بعد سال 2016 کے بعد سے نتائج ہر سال بہتر ہو رہے ہیں۔ ایک وقت تھا جب سرکاری اسکولوں کو برا سمجھا جاتا تھا۔ آج ہمارے سرکاری اسکولوں کے بچوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ذہانت کو پیسوں کی ضرورت نہیں ہے۔ دہلی سرکار کے 916 اسکولوں میں 396 اسکولوں میں 100 فیصد نتائج موصول ہوئے ہیں۔ 2016 میں 50.9 فیصد نتائج ، 2020 میں تقریبا 98 فیصد نتائج آئے ہیں۔

Delhi kids do great: Kejriwal
دہلی کے بچوں نے کمال کردیا: کیجریوال

وہیں دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے پریس کانفرنس میں ساتھ بیٹھے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے بچوں نے یہ ثابت کردیا کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔ نتائج نے ثابت کیا کہ سرکاری اسکول کا استاد کسی نجی اسکول سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار ناکام ہونے والے 2 فیصد بچوں کو افسردہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کے لئے اضافی کلاس لگا کر ان کی مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو بچے پاس ہوئے ہیں وہ ایسے خاندانوں سے آتے ہیں جہاں پہلی نسل 10 ویں اور بارہویں کر رہی ہوتی ہے۔ جو یوپی بہار سے دہلی آگئے اور چھوٹے موٹے کام کر رہے ہوتے ہیں۔ جن کا نتیجہ 40-50 فیصد ہوا کرتا تھا۔ اس بار یہاں 916 میں سے 897 اسکول ہیں جن کے 90 فیصد سے زیادہ نتائج ہیں۔ ہمیں جلد ہی دہلی میں سو فیصد نتیجہ ملے گا۔

بتادیں کہ سی بی ایس ای بورڈ کی کلاس 12 کا نتیجہ پیر کو آیا تھا۔ دہلی کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے 98 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں، جو اب تک کا ایک ریکارڈ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.