صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے جسٹس بوبڈے کو حلف دلایا۔
جسٹس بوبڈے 17 مہینے تک سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ پر فائز رہیں گے اور 23 اپریل 2021 کو ریٹائر ہوں گے۔
جسٹس بوبڈے کا تعلق مہاراشٹر کے وکیل خاندان سے ہے۔ ان کے والد اروند شری نواس بوبڈے بھی مشہور وکیل تھے۔ 24 اپریل 1956 کو مہاراشٹر کے ناگپور میں پیدا ہونے والے جسٹس بوبڈے نے ناگپور یونیورسٹی سے آرٹ اور قانون میں گریجویشن کیا تھا۔
سنہ 1978 میں مہاراشٹر بار کونسل میں انہوں نے بطور وکیل اپنا رجسٹرڈ کرایا۔ بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ میں 21 سال تک اپنی خدمات انجام دینے والے جسٹس بوبڈے سال 1998 میں سینئر وکیل بن گئے، وہ 29 مارچ 2000 میں بامبے ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جسٹس مقرر کیے گئے۔ وہ 16 اکتوبر 2012 کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنائے گئے، تقریبا چھ ماہ کے اندر ہی انہیں 12 اپریل 2013 کو سپریم کورٹ کے جسٹس کے طورپر عہدہ سنبھالا۔
جسٹس بوبڈے نے کئی تاریخی فیصلوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حال ہی میں ایودھیا مقدمہ کی آئینی بنچ کے بھی وہ رکن رہے ہیں۔ وہ رازداری کے بنیادی حقوق کے سلسلے میں اگست 2017 میں فیصلے دینےو الی 9 رکنی آئینی بنچ کے رکن بھی رہے ہیں۔ اس بنچ کی صدارت اس وقت کے چیف جسٹس جے ایس کھیہر نے کی تھی۔