ڈاکٹر ہیڈگیوار آروگیہ سنستھان، کورونا ٹیسٹنگ سینٹر کی حیثیت سے کام کر رہا ہے۔ یہاں ایک ہفتے میں اوسطاً 60 سے 70 کورونا ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں۔ جس میں عوام کے ساتھ ساتھ اسپتال کا عملہ بھی شامل ہے۔
اس اسپتال میں جانچ کے لئے اسکریننگ کمیٹی بنائی گئی ہے، جو مریض میں اس مرض کی علامات کو دیکھ کر فیصلہ کرتی ہے کہ کس کا کورونا ٹیسٹ کرایا جانا چاہئے۔ رپورٹ آنے تک مریضوں کے لئے 20 بیڈز کا آئیسو لیشن وارڈ بھی موجود ہے۔
اس اسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ سینٹر کے ساتھ او پی ڈی کی سہولیات بھی چل رہی ہیں۔ ایسی صورتحال میں اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، مریضوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچانے کے لئے گزشتہ دو ماہ سے بغیر چھٹی کے کام کر رہے ہیں۔ معلومات کے مطابق گزشتہ دنوں اس اسپتال میں کورونا ٹیسٹ کروانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔