ETV Bharat / state

Home of Muslim Woman Journalist Set on Fire آزاد صحافی کے گھر پر لگائی شرپسندوں نے آگ، معاملے کو دبانے کی کوشش - آزاد صحافی کے گھر پر لگائی شرپسندوں نے آگ

قومی دارالحکومت دہلی کے سلطان پوری میں رہنے والی آزاد خاتون صحافی کے گھر کو شر پسند عناصر نے نذر آتش کردیا، یہ الزام 33 سالہ خوشبو اختر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خصوصی بات چیت کے دوران لگائے۔ Delhi Home of Independent Muslim Woman Journalist Set on Fire, trying to suppress the matter

آزاد صحافی کے گھر پر لگائی شر پسندوں نے آگ، معاملے کو دبانے کوشش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2023, 6:23 PM IST

Updated : Sep 4, 2023, 3:43 PM IST

آزاد صحافی کے گھر پر لگائی شرپسندوں نے آگ، معاملے کو دبانے کی کوشش

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے سلطان پوری میں رہنے والی آزاد خاتون صحافی کے گھر کو شر پسند عناصر نے نذر آتش کردیا، یہ الزام 33 سالہ خوشبو اختر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خصوصی بات چیت کے دوران لگائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گھر کو جان بوچھ کر نشانہ بنایا گیا اور ان کے گھر کی الماری سے قران مجید کو باہر نکال کر بیت الخلاء کے قریب لاکر جلایا گیا ہے۔ خوشبو اختر گذشتہ کچھ سالوں سے ایک یوٹیوب چینل ’پل پل نیوز‘ کے نام سے چلا رہی ہیں۔ ان کی خبریں بیشتر اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ہوتی ہیں۔ خوشبو مانتی ہیں کہ یہی سبب ہے کہ ان کے گھر کو آگ کے حوالے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی ایسی وجہ نظر نہیں آتی ہے جس کے سبب یہ سمجھا جائے کہ ان کے گھر میں آگ کسی دوسری وجہ سے بھی لگ سکتی ہے۔

نمائندے سے بات کرتے ہوئے خوشبو نے بتایا کہ وہ سلطانپوری کے اپنے والدین کے گھر میں کچھ عرصہ سے نہیں رہ رہی ہیں گھر بالکل کھالی تھا اور اسی لیے گھر میں لائٹ کا کنکشن بھی بند کردیا گیا تھا اور گھر سے کوئی سامان بھی غائب نہیں ہوا جس کے سبب یہ کہا جا سکتا ہے کہ نہ تو شارٹ سرکٹ اور نہ ہی چوری کے سبب گھر میں آگ لگائی گئی۔ خوشبو بتاتی ہیں کہ انہیں اپنی بے باک صحافت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت بار جان سے مارنے اور ان کی عضمت دری کرنے کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں اور حال ہی میں ان کی اسٹوری کے بعد سے کچھ شر پسند عناصر انہیں مسلسل دھمکیاں دے رہے تھے جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھی اب جبکہ ان کے گھر کو آگ لگایا گیا ہے تو یہ صاف ہے کہ اس کے پیچھے وہی شر پسند عناصر موجود ہیں جو انہیں دھمکیاں دیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Train Derail in Delhi پلول سے دہلی آنے والی لوکل ٹرین پٹری سے اتری
اس سب کے بعد خوشبو ایف آئی آر درج کرانے میں کامیاب تو ہو گئی لیکن ائف آئی آر میں کوئی بھی ایسی دفعہ شامل نہیں کی گئی ہے جس کا مطالبہ کیا گیا تھا خوشبو کے مطابق ائف آئی آر دیکھنے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پولیس کارروائی کرنے کے موڈ میں نہیں ہے اور اس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے ابھی فی الحال خوشبو کے گھر کو پولیس نے سیل کیا ہوا ہے اور گھر میں موجود تقریبا تمام اشیاء جل کر خاک ہو چکی ہیں۔

Last Updated : Sep 4, 2023, 3:43 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.