جسٹس راجیو شکدھر نے آج فلم کے ٹیلی کاسٹ پر روک لگانے سے انکار کرتے ہوئے مرکز سے سوال کیا کہ ’اوور دی ٹاپ‘ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم پر فلم کی ریلیز سے پہلے وہ معاملہ عدالت کے سامنے کیوں نہیں لائی۔
جسٹس شکدھر نے کہا کہ اب کوئی حکم پاس نہیں کیا جاسکتا کیونکہ فلم ریلیز ہوچکی ہے۔ فلم 12 اگست کو ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوچکی ہے۔
مرکز کی جاب سے دائر عرضی میں کہا گیا ہے کہ فلم بھارتی فضائیہ کی غلط شبیہ پیش کر رہی ہے۔
پی ایم کیئرس فنڈ کو پانچ دنوں میں کروڑوں روپے ملے
ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل سنجے جین نے حکومت کی جانب سے دلیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلم سے بھارتی فضائیہ کی شبیہ خراب ہو رہی ہے۔ فلم میں فورس میں صنفی تفریق سے متعلق دکھایا گیا ہے، جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
جسٹس شکدھر نے مرکز کی عرضی پر ’دھرما پروڈکشن پرائیویٹ لیمیٹیڈ‘ اور نیٹ فلکس سے جواب طلب کیا ہے۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ سابق فلائٹ لیفٹننٹ گنجن سکسینہ کو بھی معاملے میں ایک فریق بنایا جانا چاہیے اور انہیں نوٹس جاری کرکے ان سے بھی جواب طلب کیا گیا ہے۔