ETV Bharat / state

دہلی گوردوارہ کمیٹی انتخابات وقت پر کرانے کا حکم

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 10:49 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) کے انتخابات کو وقت پر کرانے کا حکم دیا ہے۔

Delhi High Court orders Delhi Gurudwara Committee elections to be held on time
دہلی ہائی کورٹ نے دہلی گرودوارا کمیٹی انتخابات وقت پر کرانے کا حکم دیا

دہلی ہائی کورٹ کے جج جینت ناتھ نے پیر کو معاملہ میں فیصلہ سناتے ہوئے دہلی حکومت کو دہلی گوردوارہ الیکشن ڈائریکٹوریٹ کو نظرثانی شدہ ووٹر لسٹ کی بنیاد پر متعینہ وقت پر الیکشن کرانے کا حکم دیا۔

جینت ناتھ نے دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کی نئی ووٹر لسٹ بنانے کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ پرانی ووٹر لسٹ میں نئے ووٹروں کوشامل کرکے الیکشن کرائے جائیں۔ ساتھ ہی یہ بھی حکم دیا کہ 2025 کے گرودوارہ الیکشن نئی ووٹر لسٹ کے مطابق ہی ہوں۔

ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد دہلی گرودوارہ الیکشن ڈائریکٹوریٹ جلد ووٹ بنانے کانوٹیفکیشن جاری کرسکتا ہے اور اب دہلی گرودوارہ کمیٹی کے انتخابات اپنے متعینہ وقت اپریل 2021 میں ہوسکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس معاملہ میں آخری سماعت 18 ستمبر 2020 کو ہوئی تھی اور دہلی ہائی کورٹ نے اپنا حکم محفوظ رکھ لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.