ETV Bharat / state

Notice to CBI دہلی ہائی کورٹ نے سسودیا کی ضمانت کی درخواست پر سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 10:14 PM IST

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سسودیا سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی الگ الگ گرفتاریوں کے بعد عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

منیش سسودیا
منیش سسودیا

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے دہلی شراب کی پالیسی 2021-22 میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے کے ملزمین میں شامل دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست پر جمعرات کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو نوٹس جاری کیا۔

مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی کو دو ہفتوں کے اندر اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے جسٹس دنیش کمار شرما کی سنگل بنچ نے کہا کہ وہ اس معاملے کی اگلی سماعت 20 اپریل کو کرے گی۔

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سسودیا سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی الگ الگ گرفتاریوں کے بعد عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

ایم کے ناگپال کی خصوصی عدالت نے 31 مارچ کو سی بی آئی کے ذریعہ درج ایف آئی آر میں مسٹر سسودیا کی ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔ خصوصی عدالت 12 اپریل کو ای ڈی کے ذریعہ درج کیس میں سسودیا کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کرے گی۔اس کے بعد سسودیا نے (سی بی آئی کیس میں) راحت کی امید میں دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

سابق نائب وزیر اعلیٰ سسودیا کو سی بی آئی نے طویل پوچھ گچھ کے بعد 26 فروری کو گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں 9 مارچ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سی بی آئی کیس میں عدالتی حراست کے دوران تہاڑ جیل میں سسودیا سے پوچھ گچھ کی تھی۔ اس سے قبل دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 17 اپریل تک توسیع کر دی تھی۔ پیر کو سی بی آئی کیس میں ان کی عدالتی حراست کی مدت ختم ہو رہی تھی۔ یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.