دہلی ہائی کورٹ نے تمام نچلی عدالتوں میں 7 اپریل سے آن لائن مقدمات درج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اب دہلی ہائی کورٹ میں نچلی عدالتوں کے ای۔ فائلنگ کاؤنٹر سے آن لائن مقدمات دائر کیے جاسکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے ذریعہ دہلی کی نچلی عدالتوں کی تمام بار ایسوسی ایشنوں سے تمام وکلا کو اس کی اطلاع دینے کو کہا گیا ہے۔
آل دہلی بار ایسوسی ایشن کوآرڈینیشن کمیٹی نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کے چیئرمین مہاویر شرما اور سکریٹری دھیر سنگھ کسانہ نے اس نوٹیفکیشن کا خیرمقدم کیا ہے۔ اب وکلاء اور فریقین کو ہائی کورٹ میں کیس درج کرنے کے لئے ہائی کورٹ نہیں جانا پڑے گا۔ نچلی عدالتوں سے بھی مقدمات دائر کیے جائیں گے۔