جسٹس بھٹناگر نے کہا کہ اس کے جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ کئی لوگوں کے ربطے میں آ سکتا ہے۔ جس سے کورونا انفیکشن کا خطرہ ہے۔ عدالت نے کہا کہ ملزم راکیش کمار کا گھر دہلی سے آٹھ سو کلو میٹر دور ہے۔
اس لیے ملزم کا جیل سے باہر جانا زیادہ خطرناک ہے کیونکہ وہ زیادہ لوگوں کے رابطے میں آئے گا اور کورونا وائرس کا انفیکشن ہو سکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس کے واپس لوٹنے پر حالات اور زیادہ خراب ہو سکتے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ اس کے والد کی ڈوبنے سے موت ہوگئی، لیکن عرضی میں اس کے والد کی لاش برآمد ہونے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ عرضی دہندگان نے اپنے والد کے آخری رسومات سے متعلق کوئی بھی ریکارڈ پیش نہیں کیا ہے۔
عرضی دہندگان نے کہا تھا کہ اس کے والد کی گزشتہ نو اپریل کو اتر پردیش کے امبیڈکر نگر میں کروا گآؤں میں ایک ندی میں ڈوبنے سے موت ہو گئی ہے۔ ملزم راکیش کے خلاف 2014 میں آنند پروت پولیس تھانے میں ریپ کا کیس درج ہوا تھا۔
اس کے بعد وہ گزشتہ چھ برس سے جیل میں۔ ملزم کی ضمانت عرضی خارج کرتے ہوئے دہلی پولیس نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف ایک نابالغ کے ریپ کا کیس درج ہے جو سنگین ہے۔