جسٹس پرتیبھا سنگھ کی سربراہی میں نئی دہلی میں ایک بینچ آر ٹی آئی کارکن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کرے گا۔ عرضی میں مختلف سرکاری ایجنسیوں سے جواب طلب کیا گیا ہے کیونکہ وہ آروگیہ سیتو ایپ (Aarogya Setu application) سے متعلق آر ٹی آئی کا جواب دینے میں ناکام رہے ہیں۔
آروگیا سیتو ایپ کو عالمی وبا کے پھیلنے کے بعد حکومت نے لانچ کرکے اسے استعمال کرنا لازمی قرار دیا تھا۔
آروگیا سیتو موبائل ایپ کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے 19 جنوری کو مختلف محکموں - منسٹری آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی (ایم ای ای ٹی) اور مرکزی پبلک انفارمیشن آفیسرز (سی پی آئی اوز) کو ایک نوٹس جاری کیا تھا۔
جسٹس پرتھیبھا ایم سنگھ نے MEITY اور CPIO ، مرکزی ای گورننس ڈویژن (NGD) ، محکمہ الیکٹرانکس اینڈeGov اور نیشنل انفارمیٹکس سنٹر کو نوٹس ارسال کرتے ہوئے ان سے جوابات طلب کیے۔
ہائی کورٹ نے مختلف ایجنسیوں کے وکیلوں کو ہدایت کی کہ وہ درخواست گزار اور آر ٹی آئی کارکن سورو داس کی جانب سے طلب کی گئی معلومات کو ترتیب دینے کے لئے ایک چارٹ مرتب کریں۔
آر ٹی آئی کارکن، جو پیشے سے ایک صحافی بھی ہے، نے متعدد آر ٹی آئی درخواست دائر کی تھیں جن میں انہوں نے حکومت اور آروگیہ سیتو ایپ سے متعلق معاہدے کی تفصیلات طلب کی تھی۔
آر ٹی آئی کا جواب موصول نہ ہونے پر صحافی نے اپنی شکایات کو لیکر سی آئی سی سے رجوع کیا۔