ETV Bharat / state

کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر دہلی ۔ ہریانہ سرحد بند

دہلی کی سرحدوں پر نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں کسان گزشتہ چھ دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں جس کے پیش نظر دہلی ٹریفک پولیس نے دہلی سے ہریانہ کو جوڑنے والی سرحدوں کو بند کردیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 9:40 AM IST

دارالحکومت دہلی کی سبھی سرحدوں پر جاری کسان مظاہروں کو دیکھتے ہوئے دہلی ٹریفک پولیس نے مسافروں کی سہولت کے لیے دہلی کو ہریانہ سے جوڑنے والی چھ سرحدوں کو بند کردیا ہے اور 12 سرحدوں کو آمد و رفت کے لیے کھلا رکھا گیا ہے۔

دہلی ٹریفک پولیس نے ٹکری، جھڑودا، سندھو، صفیہ آباد، سبولی، اوچنڈی اور پیاؤ منیاری سرحدوں کو بند کیا ہے جہاں سے سبھی سواریوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر دہلی۔ہریانہ سرحد بند

اس کے علاوہ ڈانسا، دورالا، کاپس ہیڑا، راجوکری، بجواسن، پالم وہار اور ڈونڈا ہیڑا سرحد پر کسی بھی طرح کی سواریوں کی آمد و رفت پر پابندی نہیں عائد کی گئی ہے۔

ان سرحدوں پر ابھی گاڑیوں کی آمد و رفت جاری رہے گی، اسی کے ساتھ ہی نیشنل ہائی وے 44 کا استعمال کرنے والے لوگوں کو نیشنل ہائی وے 8 اور لامپور ہوتے ہوئے نکلنے کے احکامات جاری کے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.