دہلی حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑتی تعداد کو دیکھتے ہوئے شمال مشرقی دہلی میں واقع گرو تیغ بہادر اسپتال کو کورونا اسپتال بنانے کے لیے افسران کو حکم جاری کیا ہے۔
یہ بھی پرھیں: آئی اے ایس افسر کورونا مثبت، کئی اعلیٰ عہدیدارقرنطینہ میں داخل
اب سے گرو تیغ بہادر اسپتال کو مکمل طور پر کورونا اسپتال قرار دیا گیا ہے۔ تو وہیں اس اسپتال کے تمام 1500 بیڈز پر صرف کورونا مریضوں کا ہی علاج ہوگا۔
دہلی میں دن بہ دن کورونا وائرس کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے حکومت کے پاس جگہ کم پڑتی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مشرقی دہلی کا سب سے بڑا اسپتال گرو تیغ بہادر اسپتال کو کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لیے حکومت نے افسران کو حکم بھی جاری کردیا ہے۔
جی ٹی بی کو کووڈ 19 کے لیے مخصوص بنائے جانے پر دیگر امراض کے مریضوں کو دوسرے اسپتال کا رخ کرنا پڑسکتا ہے۔