نئی دہلی: کیجریوال حکومت دہلی کی سڑکوں کو خوبصورت، محفوظ اور عالمی معیار کا بنانے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے اس سلسلے میں نائب وزیر اعلیٰ اور پی ڈبلیو ڈی کے وزیر منیش سسودیا نے بتایا کہ شمال اور شمال مغربی دہلی میں 7.78 کلومیٹر طویل 5 بڑی سڑکوں کو مضبوط اور خوبصورت بنانے کے لئے 11.36 کروڑ روپے کے منصوبے کو منظوری دی گئی ہے۔ ان سڑکوں میں سوامی نارائن مارگ، نند لال مارگ، لنک روڈ، پرتاپ نگر روڈ، آدرش نگر کے تحت شاہ عالم ڈیم روڈ، صدر بازار اور وزیر پور ودھان سبھا شامل ہیں ۔ Sisodia Approves Project To Strengthen Delhi Roads
پی ڈبلیو ڈی کے وزیر منیش سسودیا نے بتایا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال دہلی کی سڑکوں کو خوبصورت، محفوظ اور عالمی معیار کا بنانے کے وژن کے تحت حکومت دہلی کی سڑکوں کو مضبوط بنانے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کی سڑکوں کو عالمی معیار کا بنانے کے ہمارے وژن کے ایک حصے کے طور پر ہم دارالحکومت کی سڑکوں کا ماہرین سے سروے کروا رہے ہیں تاکہ سڑکوں کو مضبوط اور خوبصورت بنایا جائے۔انہیں محفوظ بنانے کے لیے بلیو پرنٹس تیار کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کا کام بھی کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تعمیراتی کام کے دوران حفاظت اور معیار کے تمام اصولوں پر عمل کیا جائے۔
پی ڈبلیو ڈی کے وزیر نے کہا کہ دہلی میں ہم پی ڈبلیو ڈی کے تحت سڑکوں کو منظم طریقے سے بہتر کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سڑکوں کے بہت پرانی ہونے کی وجہ سے اس کی اوپری سطح پر دراڑیں وغیرہ نظر آتی ہیں جس سے کئی جگہوں پر گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹ ہوتی ہے۔ اس کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ان تمام 5 سڑکوں کو پختہ کرنے کا کام شروع کیا جا رہا ہے تاکہ عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سڑکوں کی مضبوطی کے بعد روزانہ ان کا استعمال کرنے والے لاکھوں افراد ان سے مستفید ہوں گے۔
سسودیا نے پی ڈبلیو ڈی کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ سڑکوں کو مضبوط بنانے کا کام شروع کریں تاکہ وقت پر انہیں مکمل کیا جاسکے ۔ کیجریوال حکومت دہلی کے لوگوں کو محفوظ، ہموار اور خوبصورت سڑکیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، حکومت کا وژن اپنے شہریوں کو عالمی معیار کی سڑکیں فراہم کرنا اور انہیں سفر کا بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Sisodia on landfill sites بی جے پی پورے دہلی میں کچرے کے 16 نئے پہاڑ بنانے کی تیاری کر رہی ہے، سسودیا
پی ڈبلیو ڈی کے وزیر منیش سسودیا نے کہا کہ کیجریوال حکومت دہلی کے لوگوں کو محفوظ، ہموار اور خوبصورت سڑکیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت کا وژن عالمی معیار کی سڑکیں فراہم کرکے اپنے شہریوں کو سفر کا بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔ اس وجہ سے پی ڈبلیو ڈی دہلی کی ان سڑکوں کی مضبوطی کے لیے کام کر رہی ہے۔کمپنی کی طرف سے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ دہلی کی سڑکیں مسافروں کی نقل و حرکت کے لیے زیادہ محفوظ ہو سکیں۔ اس سے نہ صرف شہر کی سڑکوں پر بھیڑ کم ہوگی بلکہ مسافروں کے سفر کے وقت کو کم کرنے اور توانائی کی بچت میں بھی مدد ملے گی.
یو این آئی