ETV Bharat / state

Contract Staff of Delhi Jal Board Become Permanent: دہلی جل بورڈ کے 700 ملازمین مستقل

author img

By

Published : Feb 10, 2022, 2:22 PM IST

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ آج بہت اہم دن ہے۔ پچھلے7 برسوں میں دہلی کی عآپ حکومت نے جو کام کیا ہے، اس کا ملک میں ہی نہیں بیرون ملک بھی ذکر ہورہا ہے۔ 700 Contractual Worker of Jal Board Gets Permanent Service Certificates

دہلی حکومت
دہلی حکومت

نئی دہلی: دہلی حکومت نے دہلی جل بورڈ میں ٹھیکے پر کام کرنے والے ملازمین کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی سکریٹریٹ میں دہلی جل بورڈ میں کام کرنے والے 700 ملازمین کو مستقل ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا۔ Delhi Gives Permanent Jobs To 700 Contractual Jal Board Employees

اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دہلی حکومت میں کام کرنے والے دیگر محکموں کے ملازمین کی ملازمت بھی مستقل کی جائے۔ لیکن سروس کا معاملہ مرکزی حکومت کے ماتحت ہے۔ لیکن ہم مرکزی حکومت سے بات کریں گے۔انہوں یہ بھی کہا کہ آج مجھے ان ملازمین کی ملازمت مستقل کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ آج بہت بڑا دن ہے۔ پچھلے 7 سالوں میں دہلی حکومت یعنی عام آدمی پارٹی نے جو کام کیا ہے۔ ملک میں ہی نہیں بیرون ملک بھی اس کا ذکر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی جل بورڈ میں ٹھیکے پر کام کرنے والے ملازمین کے لیے آج بڑا دن ہے۔ حکومت نے 700 ملازمین کی ملازمت کو مستقل کرنے کا اعلان کرکے ان کا اور ان کے خاندان کا خواب پورا کر دیا ہے۔ مستقل ملازمت کے بعد اب ان کی تنخواہ بڑھ گئی ہے۔ انہیں سرکاری ملازمین کی طرح دیگر تمام سہولیات ملیں گی۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ مستقل ملازمت ہونےکے بعد ملازمین اب دل سے کام کر یں گے اور بہتر طریقے سے کام کر سکیں گے کیونکہ اب انہیں اپنی نوکری چھوٹنے کا خوف نہیں ہو گا۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ میں بہت کچھ نہیں ہے۔ کئی کاموں کے لیے مرکزی حکومت سے اجازت لینی پڑتی ہے۔ دہلی جل بورڈ پر ہمارا اختیار ہے۔ یہ ایک خود مختار ادارہ ہے۔ آج اسی لیے ہم ان 700 ملازمین کی ملازمت مستقل کرنےمیں کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:دہلی جل بورڈ کے کام میں کوئی پیش رفت نہیں

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ دہلی کے تمام محکموں میں مستقل ملازمین ہوں۔ لیکن دہلی حکومت کی طاقت محدود ہے۔ اس لیے ہم مرکزی حکومت سے بات کریں گے اور آج میں ان ملازمین کو مستقل ملازمت کے تعلق سے سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.