ETV Bharat / state

دہلی: الیکٹرک گاڑی کی پالیسی کا اعلان - air polution control

ملک کے دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی سے نپٹنے کے لیے دہلی حکومت نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال
وزیر اعلی اروند کیجریوال
author img

By

Published : Dec 23, 2019, 7:56 PM IST

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کابینہ نے الیکٹرک گاڑی پالیسی پر مہر لگا دی ہے اور اس پالیسی کا مقصد دہلی کو ملک کی الیکٹرک گاڑیوں کا دارالحکومت بنانا ہے۔

کیجریوال نے بتایا کہ دہلی میں الیکٹرانک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے حکومت سبسڈی دے گی اور اس پالیسی کو نافذ کرنے کے لیے الیکٹرک وہیکل بورڈ قائم کیا جائے گا۔

کیجریوال نے مزید کہا کہ 'ریاستی حکومت کا ہدف سنہ 2024 تک رجسٹر ہونے والی نئی گاڑیوں میں ایک چوتھائی الیکٹرک گاڑیاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی کا پہلا خاکہ گزشتہ برس نومبر میں تیار کیا گیا تھا۔ اس خاکہ پر ماہرین کے مشوروں کے بعد اسے حتمی شکل دی گئی۔ پالیسی پر مشورہ دینے والی ماہرین کے اداروں میں اقوام متحدہ ماحولیا ت پروگرام، صاف ستھرے نقل و حمل کے لیے بین الاقوامی کونسل اور بھارتی صنعت کنفیڈریشن (سی آئی آئی) بھی شامل ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.