دہلی حکومت نے تین مئی سے جاری نئے لاک ڈاؤن کی ہدایات کے تحت سرکاری دفاتر میں کام کاج شروع ہونے کے بعد کورونا مریضوں کے ہوم آئسولیشن کے دوران گھر بیٹھے طبی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلی اروند کیجریوال کی صدارت میں ہوئے اجلاس میں کورونا کے ہلکے علامت والے مریضوں کو ہوم کورنٹائین کے دوران طبی سہولت مہیا کرنے کے عمل کو منظوری دی گئی ہے۔
اس کے لیے ایک مینول تیار کیا گیا ہے، جو سبھی مریضوں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کو دیا جائے گا۔
طبی عملے کی ٹیم ہر مریض کو بلائے گی اور انہیں گھر پر آئسولیشن کے لیے طریقے بتائے گی اور انہیں اس کی ٹریننگ بھی دے گی۔ اس کے بعد ہر روز ایک کال کی جائے گی جو مریض کی تمام دقتوں کو ٹریک کرے گی اور ان تمام سوالوں کے جواب دے گی۔ 14 دنوں کے آئسولیشن کے بعد کیے جانے والے مریضوں کی تمام جانچ کے لیے مریضوں کو ایس ایم ایس الرٹ بھی دیا جائے گا۔