کیجریوال نے جمعہ کو میڈیا کو بتایا کہ دہلی حکومت ابھی 224رین بسیروں میں 20ہزار بے گھروں اور غریبوں کو دو وقت کا کھانا مہیا کرارہی ہے۔آج سے 325اسکولوں میں بھی یہ انتظام کیاجارہا ہے جہاں ہر اسکول میں 500 لوگوں کےلئے دونوں وقت کا کھانا مہیا کرایا جائےگا۔جمعہ کو دو لاکھ لوگوں کےلئے یہ انتظام ہوگا جسے ہفتے سے دوگنا یعنی چار لاکھ کیاجائےگا۔
انہوں نے پارٹی ارکان اسمبلی سے اپنے اپنے حلقوں میں بے گھروں اور غریبوں کوراحت پہنچانے کے کام میں جٹ جانے کی اپیل کی۔انہوں نے مختلف تنظیموں کے تعاون کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی سرحد میں جو بھی رہ رہے ہیں وہ ہمارے ہیں اور ان کی ذمہ داری بھی ہماری ہے۔
چار لاکھ بے گھروں اور غریبوں کو کھانا کھلائے گی دہلی حکومت - delhi cm
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی حکومت ہفتے سے چار لاکھ بے گھروں اور غریبوں کو کھانا کھلائےگی اور کورونا وائرس سے کسی بھی منفی حالات سے نمٹنے کےلئے تین مرحلوں کا منصوبہ تیار کیا ہے۔