ETV Bharat / state

دہلی حکومت نے جاپانی مشین سے چھڑکاؤ شروع کیا - کورونا وائرس کی خبر

دہلی حکومت نے دارالحکومت دہلی کو کورونا وائرس سے پاک کرنے کے لیے ریڈ اور اورنج زون میں سینیٹائزیشن کی بڑی مہم شروع کی ہے ۔

delhi government started spraying sanitiser with japanese machine
دہلی حکومت نے جاپانی مشین سے چھڑکاؤ شروع کیا
author img

By

Published : Apr 13, 2020, 9:48 PM IST

دہلی کے راجندر نگر اسمبلی اور اس مہم کی قیادت مقامی رکن اسمبلی اور دہلی جل بورڈ کے نائب صدر راگھو چڈھا نے کی۔ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت تین جاپانی مشینوں کی مدد سے راجندر نگر اسمبلی کو مکمل طور پر سینیٹائز کیا گیا۔

مسٹر چڈھا نے کہا کہ ماہرین نے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت جاپانی مشینوں سے کئے گئے سینیٹائزیشن کا پتہ لگایا جس میں یہ مشینیں کافی مناسب پائی گئی ہیں۔ ان مشینوں سے سینیٹائز کرنے کے بعد جراثیم اور وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ ہو رہا ہے۔ لہذا، پوری دہلی میں ان مشینوں سے سینیٹائزیشن کے لیے استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

delhi government started spraying sanitiser with japanese machine
دہلی حکومت نے جاپانی مشین سے چھڑکاؤ شروع کیا

دہلی جل بورڈ کے نائب صدر راگھو چڈھا نے بتایا کہ دہلی حکومت نے کل بڑے پیمانے پر سینیٹائزیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے تحت پوری دہلی میں جاپانی ٹیکنالوجی والی مشینیں سینیٹائزیشن کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔

خاص طور پر ریڈ اور اورنج زون یعنی وہ علاقے، جنہیں كنٹینمنٹ زون قرار دے دیا گیا ہے جو ہاٹس پاٹ بنائے گئے ہیں، جہاں انفیکشن پھیل رہا ہے یا پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ ان علاقوں میں ان جاپانی مشینیں اتار کر سینیٹائز کیا جائے گا۔ پورے علاقے جراثیم اور وائرس سے پاک کیے جائیں گے۔ یہ بہت جدید مشینیں ہیں۔

ان کے پنکھیں کافی بڑے بڑے ہیں۔ یہ خاص طرح کی مشین ہیں، جو کیمیکل اسپرے کے لیے ہی استعمال کی جاتی ہیں۔ جب ان کے پنکھ کھلتے ہیں تو یہ بڑی ہو جاتی ہیں اور پنکھ بند ہوتے ہیں، تو یہ چھوٹی ہو جاتی ہیں۔ لہذا یہ چوڑی گلیاں کے ساتھ تنگ گلیوں میں بھی داخل ہو جاتی ہیں۔ ہماری یہی کوشش ہے کہ اس جدید مشینوں سے دہلی کے ریڈ اور اورریج زون کے اندر جراثیم اور وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.