ETV Bharat / state

دہلی: سرکاری اسکول آن لائن کلاسز سے محروم طلبہ کو تلاش کررہے ہیں

دہلی کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو آن لائن کلاسز سے جوڑنے کے لئے ڈائرکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے ایک انوکھی پہل کی ہے۔

Delhi: Government schools are looking for students who are deprived of online classes
دہلی: سرکاری اسکول آن لائن کلاسز سے محروم طلبا کو تلاش کررہے ہیں
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 8:49 PM IST

کورونا وبا کے سبب اسکول بند ہونے سے کوئی بھی طالبعلم تعلیم سے محروم نہ ہو، اس کے لئے ڈائرکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے 'مشن ٹریس' شروع کیا ہے۔ اس کے تحت سبھی اسکول کو ان طلبہ کا پتہ لگانے کا حکم دیا گیا ہے جو یا تو شہر میں نہ ہونے یا پھر کسی دیگر وجوہات کے سبب آن لائن کلاسز میں حصہ نہیں لے پارہے ہیں اور جن سے ٹیلی فون پر بھی رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔

دہلی حکومت کے ایجوکیشن ڈائریکٹر ادت پرکاش نے بتایا کہ ان کا مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ بچے آن لائن کلاسز میں شامل ہوں۔

ادت پرکاش رائے نے کہا کہ نوٹس میں آیا ہے کہ کچھ بچے آن لائن کلاسوں میں حصہ نہیں لے پارہے ہیں اس لئے سبھی ہیڈ آف اسکول (ایچ او ایس) اور ٹیچروں کو ایسے بچوں کا پتہ لگاکر آن لائن کلاسز میں ان کی حصہ داری کو یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایسا ہی ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون ایسے ہی بچوں کو تلاش کرتی نظر آرہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.