طلبا 30 جون تک داخلے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں، اس کے تحت یہ فہرست 14 جولائی کو جاری کی جائے گی۔ اس کے علاوہ داخلہ کے لئے اندراج کا عمل دوسرے مرحلے کے تحت 23 جولائی سے شروع ہوگا۔
دہلی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے رواں برس داخلے کے دوران عمر کی حد میں نرمی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چھٹویں جماعت میں داخلے کے لئے 31 مارچ 2021 تک طلبا کا 10 برس یا 12 برس سے کم ہونا چاہئے۔ اسکے علاوہ ساتویں جماعت میں داخلے کے لئے 11 برس یا 13 برس سے کم عمر ہونی چاہئے، وہیں آٹھویں جماعت میں داخلے کے لئے 12 برس یا 13 برس سے کم عمر ہونی چاہئے۔
اس کے علاوہ نویں جماعت میں داخلے کے لئے 13 برس یا 15 برس سے کم عمر ہونی چاہئے، دوسری جانب خصوصی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے عمر کی حد میں چھ ماہ کی چھوٹ دی ہے لیکن اس کا انحصار پرنسپل پر ہوگا۔ اس کے علاوہ معذور طلبا کو عمر کی حد میں چار برس کی چھوٹ دی گئی ہے لیکن سرپرست کو عمر کی حد میں نرمی کے لئے درخواست دینا ہوگی۔