دارالحکومت دہلی میں سڑکوں پر دھول کی وجہ سے ہونے والی آلودگی کو کم کرنے کے لئے پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ اس کے لئے پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ پوری دہلی میں 150 ٹینکر لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی میں تقریبا 23 اینٹی اسموگ گنیں بھی لگائی گئی ہیں۔
آلودگی کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے عہدیداروں کو آلودگی پر قابو پانے کی ہدایت دی گئی ہے، جس کے بعد دہلی کے درختوں اور سڑکوں کے کناروں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔'
وزیر گوپال رائے نے کہا کہ اینٹی سلوگ گنوں اور سڑک کے کنارے پانی کے چھڑکاؤ سے سڑک پر دھول کی وجہ سے پیدا ہونے والی آلودگی سے لوگوں کو راحت ملے گی اور لوگ صاف ہوا میں سانس لے سکیں گے۔ واٹر ٹینکروں کے ذریعے مختلف مقامات پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔
ساتھ ہی وزیر ماحولیات نے کہا کہ 'یہ ذمہ داری محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو دی گئی تھی، جس کے بعد سڑکوں پر آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے اینٹی اسموگ گنیں لگائی گئیں۔ تاہم افسران کو اس کی بھی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ دارالحکومت دہلی کی ہوا کو صاف ستھرا بنایا جاسکے۔'