دہلی حکومت نے لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال، جی بی پنت اور راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال کو کورونا وائرس کے علاج کے لئے خصوصی اسپتال ہونے کی نشاندہی کرکے کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے پانچ نقائط کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
وزیراعلی اروند کیجریوال نے منگل کو میڈیا سے بات چیت میں یہ اطلاع دی ہے۔
کیجریوال نے منصوبے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 'منصوبہ ماہرین سے تفصیلی غوروخوض کرنے کے بعد بنایا گیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اسے پانچ ٹی ۔۔۔'ٹیسٹنگ، ٹریسنگ، ٹریٹ منٹ، ٹیم ورک اور ٹریکنگ مانیٹرنگ' کا نام دیا گیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'دہلی میں ابھی 525 کورونا مریض ہیں۔ حکومت نے ان تینوں اسپتالوں کی نشاندہی کورونا وائرس کے علاج کے لئے کی ہے۔