ETV Bharat / state

دہلی: آلودگی پر ریسرچ کے لیے آئی آئی ٹی کانپور سے معاہدہ

آئی آئی ٹی کانپور 23 ماہ میں مطالعہ مکمل کرے گا اور دہلی حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ اے کیو آئی کا مطالعہ دہلی میں قائم سپر سائٹ کے مختلف حصوں میں موبائل وین کے ذریعہ کیا جائے گا۔

آلودگی پر ریسرچ کے لیے آئی آئی ٹی کانپور سے معاہدہ

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 2:09 PM IST

دہلی حکومت نے آلودگی سے متعلق ریسرچ کے لیے آئی آئی ٹی کانپورکے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ دہلی میں فضائی آلودگی کی اصل وجوہات کا ریسرچ میں پتہ لگایا جائے گا کہ اس کی اصل وجہ کیا ہے۔

آلودگی پر ریسرچ کے لیے آئی آئی ٹی کانپور سے معاہدہ

وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ دہلی سرکار اور آئی آئی ٹی کانپور کے درمیان فضائی آلودگی کے ریئل ٹائم سورس اپارٹمنٹ اسٹڈی کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔

آئی آئی ٹی کانپور 23 ماہ میں مطالعہ مکمل کرے گا اور دہلی حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ اے کیو آئی کا مطالعہ دہلی میں قائم سپر سائٹ کے مختلف حصوں میں وبائل وین کے ذریعہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا میں پہلی بار ٹیکنالوجی کے ذریعہ فضائی آلودگی کی اصل وجوہات جاننے کے لیے دہلی کے اندر ایک مطالعہ کیا جارہا ہے۔

گوپال رائے نے کہا کہ کیجریوال سرکار پورے ملک کی پہلی ریاستی سرکار ہے جس نے اس طرح کے جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد لی ہے۔ سرکار نے فضائی آلودگی کے خلاف جنگ تیز کردی ہے۔ اب آئی آئی ٹی کانپور او ردہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی( ڈی پی سی سی ) کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے تاکہ دہلی میں فضائی آلودگی کی وجوہات کو حقیقی وقت میں جان سکیں اور فضائی آلودگی کو کم کریں۔

آئی آئی ٹی کانپور کی جانب سے تحقیق اور ترقی کے ڈین پروفیسر اے آر ہریش اور ڈاکٹر کے ایس جے چندرن ،ممبر سکریٹری ڈی پی سی سی نے دہلی حکومت کی جانب سے دستخط کیے۔

اب مطالعہ کے بعد فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے مختصر درمیانی اور طویل مدتی منصوبوں کے لیےتجاویز دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں پٹاخے کے خلاف اینٹی کریکر مہم 25 اکتوبر سے: گوپال رائے

ماحولیات محکمہ کے مطابق 12 کروڑ روپے کے اس پروجیکٹ میں دہلی میں کسی بھی جگہ پر فضائی آلودگی میں اضافہ کے لیے ذمہ دار لوگوں کی شناخت کرنے میں مدد ملے گی چاہے وہ گاڑیوں کی وجہ سے ہو یا دھول،کچرا، گاڑیاں یا بھٹیوں سے نکلنے والا دھواں ہو یا کچھ اور ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.