ETV Bharat / state

Public Transport Fares Hiked in Delhi دہلی حکومت نے آٹو رکشا، ٹیکسی کے کرایوں میں اضافے کو دی منظوری - دہلی حکومت کا آٹو رکشہ کرایوں میں اضافے کو منظوری

دہلی میں گزشتہ کچھ مہینوں سے سی این جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے آج آٹو رکشا اور ٹیکسیوں کے لیے نظر ثانی شدہ کرایوں کو منظوری دے دی ہے۔ حکومت کے نئے نرخ کے مطابق پہلے ڈیڑھ کلومیٹر کے لیے 25 روپے ادا کرنے پڑتے تھے، اب نئے کرائے کے مطابق 30 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی پہلے یہ ساڑھے 9 روپے فی کلومیٹر تھا جو اب بڑھ کر 11 روپے فی کلومیٹر ہو گیا ہے۔Public Transport Fares Hiked in Delhi

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 28, 2022, 10:44 PM IST

نئی دہلی: دہلی میں گزشتہ کچھ مہینوں سے سی این جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے آج آٹو رکشا اور ٹیکسیوں کے لیے نظر ثانی شدہ کرایوں کو منظوری دے دی ہے۔Public Transport Fares Hiked in Delhi

وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی حکومت آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے ہمیشہ پابند عہد رہی ہے۔ نظرثانی شدہ کرایوں سے آٹو ڈرائیوروں کو اپنے اہل خانہ کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور شہر میں آٹو رکشا اور ٹیکسیوں کی دستیابی میں اضافہ کرکے مسافروں کو سہولت ہوگی۔

حکومت کے نئے نرخ کے مطابق پہلے ڈیڑھ کلومیٹر کے لیے 25 روپے ادا کرنے پڑتے تھے، اب نئے کرائے کے مطابق 30 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی پہلے یہ ساڑھے 9 روپے فی کلومیٹر تھا جو اب بڑھ کر 11 روپے فی کلومیٹر ہو گیا ہے۔

دہلی حکومت کے اس فیصلے سے یہاں کے تقریباً دو لاکھ آٹو رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو بڑی راحت ملی ہے۔ سی این جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے ان ڈرائیوروں کو زیادہ لاگت برداشت کرنی پڑ رہی تھی ۔ آٹو رکشا اور ٹیکسیوں کے نئے کرایے دہلی حکومت سے منظوری ملنے کے بعد آنے والے ہفتوں میں نوٹیفکیشن کے بعد نافذ ہوں گے۔

سی این جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے آٹو رکشا اور ٹیکسیوں کی لاگت، دیکھ ریکھ اور ڈرائیوروں کی آمدنی کو متاثر کرنے والے مختلف مسائل کے پیش نظر کرایوں کا جائزہ لینے اور سفارش کرنے کے لیے مئی میں 13 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی نے کالی اور پیلی ٹیکسیوں اور اکانومی ٹیکسیوں کے کرایوں پر نظر ثانی کی سفارش کی تھی، جس کا دہلی حکومت نے جائزہ لیا اور اسے منظوری دے دی۔ کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی کہ پریمیم ٹیکسی کیٹیگری کے موجودہ کرایوں کو تبدیل نہ کیا جائے تاکہ وہ صارفین کے لیے بہت مہنگے نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: Kejrival on Corporation Election کارپوریشن انتخابات میں صفائی ستھرائی کے لئے ووٹ دیں: کیجریوال

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.