ETV Bharat / state

Yoga Classes for Home Isolation people : ہوم آئسولیشن افراد کےلیے، آن لائن یوگا کلاسز

author img

By

Published : Jan 12, 2022, 5:40 PM IST

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال Delhi CM Arvind Kejriwal نے ہوم آئسولیشن میں صحتیاب Recovery in Home Isolation ہونے والے افراد کے لیے یوگا کی آن لائن کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا۔

ہوم آئسولیشن افراد کےلیے، آن لائن یوگا کلاسز

قومی دارالحکومت دہلی میں روز بروز کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ Daily Increase in Number of Corona cases in Delhi ہورہا ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت احتیاطی تدابیر Delhi Government Precautionary Measures کررہی ہے تاکہ مریضوں کی تعداد کم ہو اور جو کورونا سے متاثر ہیں انہیں کسی طرح صحتیاب رکھا جائے۔

اسی مقصد سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ہوم آئسولیٹ مریضوں کے لیے یوگا کی آن لائن کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد انسٹرکٹر کے ساتھ آن لائن یوگا کر سکیں گے۔ اس کا رجسٹریشن بالکل مفت ہوگا۔

خواہشمند مریض اس میں حصہ لے سکتے ہیں اور اپنی صحت کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے آٹھ گھنٹے کی کلاسیز ہوں گی۔ ایک کلاس صرف 15 افراد پر مشتمل ہوگی تاکہ انسٹرکٹر بہتر طریقے سے مریضوں کو یوگا کراسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:Corona in India: بھارت میں کورونا کے ایک لاکھ 94 ہزار سے زائد نئے کیسز

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ یوگا ٹرینرز کی ایک بڑی ٹیم تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 سے متاثرہ تمام مریض جو گھر میں الگ تھلگ ہیں ان کو ایک لنک دیا جائے گا۔ اس لنک کے توسط سے وہ یہ انتخاب کر سکیں گے کہ وہ کس وقت یوگا کرنا چاہتے ہیں۔ یوگا کی تین کلاسز روزانہ منعقد کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ کیجریوال نے کہا کہ متاثرہ شخص اپنے وقت کے مطابق کلاس میں شامل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 40,000 مریض بیک وقت 17 قسم کے یوگا کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ دہلی میں پیر کے روز کووڈ 19 کے 19166 معاملے سامنے آئے جب کہ انفیکشن کی شرح 25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مسلسل دوسرے دن 17 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ہوم آئسولیشن میں 44,028 مریض تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.